🗓️
سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کے رکن نے بغداد کی جانب سے شام کو اہم پیغام دیتے ہوئے کہا کہ دمشق میں ایک خطرناک ٹائم بم موجود ہے۔
المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی پارلیمنٹ کے رکن عامر الفایز نے بتایا کہ شام کے الهول کیمپ میں اس وقت 30000 افراد موجود ہیں، جن میں سے زیادہ تر داعش کے جنگجو ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تمام ممالک اپنے شہرکے داعشیوں کے کو واپس لیں: عراقی وزیر خارجہ
انہوں نے کہا کہ یہ افراد 50 مختلف ممالک کی شہریت رکھتے ہیں اور یہ کیمپ ایک ٹائم بم کی مانند ہے، جو نہ صرف شام بلکہ پورے خطے اور دنیا کے لیے خطرہ ہے۔
الفایز نے مزید وضاحت کی کہ اس کیمپ کے رہائشی، خاص طور پر نوجوان، کئی سالوں سے داعش کے دہشت گرد نظریات کی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔
شام کے حالیہ حالات کے بعد، عراقی حکام نے دمشق کو ایک اہم پیغام بھیجا ہے، جس میں الهول کیمپ کے مسئلے کے حل کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے، بغداد کے نزدیک اس مسئلے کا حل اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ بغداد الهول کیمپ کو ختم کرنے اور اس کے رہائشیوں کو ان کے اپنے ممالک واپس بھیجنے کے معاملے میں سنجیدہ ہے۔ یہ ناقابل قبول ہے کہ ہمارے نزدیک میں ایک کیمپ ہو جہاں ہزاروں شدت پسند موجود ہوں۔
مزید پڑھیں: شام میں داعشیوں کے بارے میں عراقی حکام کا ظہار خیال
قابل ذکر ہے کہ الهول کیمپ کئی سال قبل شام میں امریکہ کی جانب سے داعش کے عناصر کو جمع کرنے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
جنگ بندی میں اسرائیل کی بلیک میلنگ اور مزاحمت کی تیاری
🗓️ 3 مارچ 2025 سچ خبریں: غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے پہلے مرحلے
مارچ
خیرات سے ملک نہیں چلتا، ہر ایک کو کردار ادا کرنا ہوگا، وزیر خزانہ
🗓️ 3 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ
ستمبر
فلسطینیوں کی شاندار مزاحمت تاریخ میں درج کی جائے گی: الازہر
🗓️ 16 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے سرکاری اعلان پر ردعمل
جنوری
استنبول میں اردوغان کے ہزاروں مخالفین کا مظاہرہ
🗓️ 22 مئی 2022سچ خبریں: ترکی کے شہر استنبول میں ہفتہ کے روز ہزاروں افراد
مئی
کیا معیشت سعودی عرب کے لیے صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کا گیٹ وے ہوگی؟
🗓️ 7 جون 2022سچ خبریں:خبری ذرائع نے یہ کہتے ہوئے کہ مزید اسرائیلی تاجر سعودی
جون
کیا اتوار فلسطین کے خلاف نئی جنگ کا وقت ہے؟
🗓️ 26 مئی 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کی جانب سے ایک ایسا سخت قدم اٹھانے
مئی
کیا حماس اور صیہونیوں کے درمیان پھر سے جنگ بندی ہونے والی ہے؟
🗓️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: باخبر ذرائع نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے علاقائی
جنوری
پنجاب میں تعلیمی نصاب کو مختصر کیا جائے گا
🗓️ 20 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) اطلاعات کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن کے جاری کردہ
جنوری