جی-7 اجلاس میں شرکت کرنے والے ممالک نے چین کے خلاف اہم قدم اٹھانے کا اعلان کردیا

جی-7 اجلاس میں شرکت کرنے والے ممالک نے چین کے خلاف اہم قدم اٹھانے کا اعلان کردیا

?️

لندن (سچ خبریں) لندن میں ہونے والے جی-7 اجلاس میں شرکت کرنے والے ممالک نے چین کے خلاف اہم قدم اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے چین کے خلاف مشترکہ محاذ بنانے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کی جمہوری جماعتوں کے مضبوط اتحاد کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے میزبان برطانیہ نے وسطی لندن میں 3 روزہ مذاکرات کے لیے بھارت، جنوبی کوریا اور آسٹریلیا سمیت دیگر مہمانوں کو مدعو کیا۔

پیر کو ایران اور شمالی کوریا کے جوہری پروگراموں پر مرکوز استقبالیہ عشائیے کے بعد وزرائے خارجہ نے لنکاسٹر ہاؤس میں باضابطہ مذاکرات کا آغاز کیا جہاں کم عملے کے ساتھ انہوں نے ایک دوسرے کا کورونا کی حفاظتی اقدامات کو مد نظر رکھتے ہوئے استقبال کیا۔

جی 7 نے اپنے پہلے اجلاس میں چین پر تبادلہ خیال کیا جس کی بڑھتی ہوئی مقامی اور بیرون ملک فوجی اور معاشی اثر و رسوخ پر مغربی ریاستیں پریشانی کا شکار ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہمارا مقصد چین پر قابو پانا یا چین کو دبانے کی کوشش کرنا نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم جو کر رہے ہیں وہ بین الاقوامی قوانین پر مبنی آرڈر کو برقرار رکھنے کے لیے ہے جس کے حصول کے لیے ہمارے ممالک نے دہائیوں میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے، میں صرف اپنے ہی شہریوں کی ہی نہیں بلکہ چین سمیت پوری دنیا کے لوگوں کا مؤقف پیش کروں گا۔

انٹونی بلنکن نے سنکیانگ خطے کے حوالے سے چین پر دباؤ ڈالنے کے لیے برطانیہ کے ساتھ مضبوط تعاون کے عزم کا اظہار کیا جہاں بیجنگ کی طرف سے 10 لاکھ ایغور اور دیگر مسلمانوں کو قید کرنے پر واشنگٹن نے نسل کشی کا الزام لگایا تھا۔

برطانوی سیکریٹری خارجہ ڈومینک راب نے بیجنگ سے اپنے وعدوں پر عمل پیرا ہونے کا مطالبہ کیا، بشمول ہانگ کانگ پر جسے لندن کی جانب سے1997 میں کالونی کے حوالے کرنے سے قبل الگ نظام کا وعدہ کیا گیا تھا، تاہم بائیڈن انتظامیہ کی طرح ڈومینک راب نے ماحولیاتی تبدیلی سمیت جہاں ممکن ہو چین کے ساتھ باشعور اور مثبت انداز میں کام کرنے کے لیے تعمیری راستے تلاش کرنے پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم چین کو قدم اٹھاتے اور اپنا بھرپور کردار ادا کرتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

چین نے کیسے امریکہ اور یورپ کو سیاسی مار دی؟امریکی میگزین کی رپورٹ

?️ 19 نومبر 2025سچ خبریں:چین نے پچھلے دو دہائیوں میں زیادہ تر قرضے ترقی یافتہ

سعودیہ عرب کا پاکستان کو حاصل ڈپازٹ 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عندیہ

?️ 10 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی

پاکستان نے ایک بار پھر آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کردیا

?️ 17 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے ایک بار پھر آزاد فلسطینی ریاست

کرپشن کے خلاف صرف قانون کے ذریعے نہیں لڑا جاسکتا

?️ 4 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ٹیلی فون پر براہ راست عوام کے سوالات

اداکارہ علیزے گبول نے خاموشی سے دوسری شادی رچا لی؟

?️ 19 فروری 2021 خبریں ہیں کہ ماڈل و اداکارہ علیزے گبول نے خاموشی سے

صنعاء کا محاصرہ اور امن کی بات کرنا دو متضاد چیزیں

?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں: یمن کے نائب وزیر خارجہ حسین العزیز نے کہا کہ

نواز شریف لندن روانہ، طبی معائنہ کرائینگے، اہم ملاقاتیں بھی شیڈول

?️ 15 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم

2021 میں 500 سے زیادہ صحافی گرفتار یا مارے گئے

?️ 17 دسمبر 2021سچ خبریں: رپورٹ کے مطابق اس سال دنیا کے مختلف حصوں میں کم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے