صیہونی اشتعال انگیزیوں کی قیمت

صیہونی اشتعال انگیزیوں کی قیمت

?️

سچ خبریں: ایک صیہونی اخبار نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی ریاست کی حزب اللہ اور ایران کے خلاف اشتعال انگیزیوں کی بھاری قیمت چکانی پڑ رہی ہے۔

المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی اخبار ہاآرتص نے اعتراف کیا کہ اسرائیل کی حزب اللہ اور ایران کے ساتھ کشیدگی اس ریاست پر بھاری مالی بوجھ ڈال رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لبنان بنے کا صیہونیوں کا قبرستان:حزب اللہ

رپورٹ کے مطابق ان تنازعات کی وجہ سے تل ابیب کو رواں سال کے آخر تک تقریباً 20 ارب شیکل (5 ارب ڈالر سے زیادہ) کا مالی نقصان اٹھانا پڑے گا۔

قابل ذکر ہے کہ حالیہ مہینوں میں اسرائیل نے حزب اللہ اور ایران کے خلاف تمام سرخ لکیروں کو عبور کرتے ہوئے مزاحمتی تحریک کے کئی رہنماؤں کو قتل کیا ہے، جن میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کو بیروت کے جنوبی علاقے ضاحیہ میں اور اسماعیل ہنیہ کو ایران میں نشانہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیں: وہ خوفناک منظر نامے جس کا اسرائیل کو انتظار تھا

اس کے علاوہ، اسرائیل نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام میں ایرانی قونصل خانے کی عمارت کو بھی نشانہ بنایا ہے، جس سے تناؤ مزید بڑھ گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

افغان دارالحکومت پر تیزی سے قبضہ ،کابل ایئرپورٹ کے واقعات … وجوہات اور نتائج

?️ 18 اگست 2021سچ خبریں:افغانستان کے دارالحکومت کابل ائرپورٹ پر ایک دن کی افراتفری کے

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو دبئی میں اہم اعزاز سے نوازا گیا۔

?️ 15 نومبر 2024سچ خبریں: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو دبئی اسپورٹس کونسل کی

پی ٹی آئی کا عدالتی آزادی کیلئے عوامی تحریک چلانے پر زور

?️ 6 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف  نے قوم سے مطالبہ کیا ہے

سری لنکا میں نہ رکنے والا سیاسی بحران

?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:سری لنکا میں جاری سیاسی بحران دن بدن بڑھتا جا رہا

صدر مملکت کو عہدے سے ہٹانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

?️ 18 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان میں صدر مملکت ڈاکٹر

پاک فوج نے ایل او سی پر فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی کواڈ کاپٹر کو مار گرایا

?️ 29 اپریل 2025ایل او سی: (سچ خبریں) پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل

سوشل میڈیا پر بھی وزیر خارجہ، بلاول کی لفظی جنگ جاری

?️ 2 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) قومی اسمبلی میں وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی اور

لندن میں نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے

?️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو  اپنے اور اپنی حکومت کے خلاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے