🗓️
لندن (سچ خبریں) برطانوی کورونا ویکسین لوگوں کو بچانے کے بجائے ہلاک کررہی ہے جس کے بعد متعدد افراد نے اس ویکسین کا استعمال روکتے ہوئے اس پر پابندی عائد کردی ہے۔
برطانوی کورونا ویکسین ایسٹرا زینیکا کے استعمال کے نتیجے میں خون جمنے کے واقعات کے بعد ڈنمارک، ناروے، آئس لینڈ اور اٹلی نے ویکسین کا استعمال عارضی طور پر روک دیا۔
متعدد لوگوں میں ایسٹرا زینیکا ویکیسن لگنے کے نتیجے میں خون جمنے کے واقعات کے بعد ڈنمارک، ناروے، آئس لینڈ اور اٹلی نے اس ویکسین کا استعمال عارضی طور پر روک دیا ہے تاہم برطانوی حکومت نے آکسفورڈ کی ایسٹرا زینیکا ویکسین کا دفاع کرتے ہوئے اسے محفوظ اور مؤثر قرار دیا ہے اور یورپی میڈیسن ایجنسی نے کہا ہے کہ ایسٹرا زینیکا ویکسین کے فائدے اس کے ممکنہ نقصان سے زیادہ ہیں۔
یورپی میڈیسن ایجنسی کے مطابق ویکسین لگنے کے بعد خون جمنے کے کیسز کی تحقیقات جاری ہیں، یورپی ممالک ویکسین کا استعمال جاری رکھ سکتے ہیں۔
اُدھر برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے ترجمان کے مطابق ڈنمارک نے اس ویکسین اور خون جمنے کے درمیان کسی تعلق کی تصدیق نہیں کی تاہم اٹلی میں دو پولیس اہلکاروں کی خون جمنے سے ہلاکت کے بعد ایسٹرا زینیکا ویکیسن کی ایک کھیپ کے استعمال پر احتیاطاً پابندی لگا دی گئی ہے۔
ڈنمارک کا کہنا ہے کہ خون جمنے اور ویکسین کے درمیان تعلق قائم نہیں کیا جا سکا لیکن علاقائی حکام کو فی الحال اس کے استعمال سے روک دیا گیا ہے۔
ڈنمارک اور آسٹریا میں بھی اس ویکسین کے لگنے کے چند دن بعد خون جمنے سے ایک ایک مریض کی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔
مشہور خبریں۔
صحافی کے قاتل کو گرفتار نہ کیا گیا تو ’جیل بھرو تحریک‘ کا آغاز کرسکتے ہیں، پی ایف یو جے
🗓️ 11 دسمبر 2023حیدرآباد: (سچ خبریں) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے)
دسمبر
افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا معاملہ، جو بائیڈن نے پاکستان سے اہم مطالبہ کردیا
🗓️ 15 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے معاملے کو
اپریل
ڈیرہ غازی خان میں ایک خوفناک تصادم میں 29 افراد ہلاک
🗓️ 19 جولائی 2021دیرہ غازی خان (سچ خبریں) ڈیرہ غازی خان انڈس ہائی وے تونسہ
جولائی
پیرکو افغانستان کے پڑوسیوں کا ابتدائی اجلاس
🗓️ 27 مئی 2022سچ خبریں: تاجکستان، ایران، روس، چین، بھارت، ازبکستان، کرغزستان، ترکمانستان اور قازقستان
مئی
لوئر کرم کے علاقے بگن میں کلیئرنس آپریشن مکمل، بھاری تعداد میں غیر قانونی اسلحہ برآمد
🗓️ 22 جنوری 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کی کرم ایجنسی میں سرچ اینڈ کلیئرنس
جنوری
سعودی اتحاد کی187 مرتبہ نے الحدیدہ جنگ بندی کی خلاف ورزی
🗓️ 20 اکتوبر 2021سچ خبریں:یمنی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سعودی اتحاد نے الحدیدہ
اکتوبر
ایرانی فتاح نے اسرائیل اور مغرب کو انگاروں پر لوٹا دیا:پاکستانی میڈیا
🗓️ 7 جون 2023سچ خبریں:پاکستان کے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا نے اسلامی جمہوریہ ایران کی
جون
اسرائیل میں جعلی نوٹوں کی چھپائی
🗓️ 31 جولائی 2023سچ خبریں:اسرائیل کی سڑکوں پر مظاہروں اور سیاسی بدامنی کے دائرہ کار
جولائی