ایران مخالف منصوبہ جسے نیتن یاہو پورا نہ کر سکا؛ سابق صیہونی وزیر اعظم کا انکشاف

ایران کے خلاف

?️

سچ خبریں:صہیونی حکومت کے سابق وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف ایک پرانا سکیورٹی منصوبہ ان کے دور میں تیار کیا گیا تھا، تاہم بنیامین نیتن یاہو اسے عملی جامہ پہنانے میں ناکام رہے۔ انہوں نے منصوبے کی بعض تفصیلات بھی منظرعام پر پیش کیں۔

روسیہ الیوم کے مطابق ایران کے خلاف جنگ میں اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکامی اور اس کے بعد تہران اور واشنگٹن کے درمیان معاہدے کے بعد صہیونی حلقوں کی جانب سے بنیامین نیتن یاہو پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی تناظر میں صہیونی حکومت کے سابق وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے ہرزلیا کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے خلاف اپنے دورِ حکومت میں تیار کیے گئے ایک منصوبے کا ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت انہوں نے بنیامین نیتن یاہو سے ایران کے لیے تیار کیے گئے منصوبے کے بارے میں سوال کیا تھا، لیکن نیتن یاہو نے صرف بیس منٹ اس موضوع پر گفتگو کی اور وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد اس اہم منصوبے کو مکمل کرنے پر مناسب توجہ نہیں دی۔

نفتالی بینیٹ نے منصوبے کی بعض تفصیلات بھی ظاہر کرتے ہوئے دو ہزار بائیس میں تیار کیے گئے ایک سکیورٹی منصوبے کی دستاویز پیش کی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب بھی ایران میں کوئی بحران پیدا ہوتا ہے تو سب سے پہلے وہاں انٹرنیٹ بند کر دیا جاتا ہے، اسی لیے ان کے منصوبے کا ایک اہم حصہ ایران میں انٹرنیٹ کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانا تھا۔

ان کے بقول یہ منصوبہ ایران کے اندر سیاروی انٹرنیٹ کے وصول کنندہ آلات اسمگل کرکے عملی بنایا جا سکتا تھا، تاکہ لوگ آسانی سے بیرونی دنیا سے رابطے میں رہ سکیں اور حکومت مخالف سرگرمیوں کی رفتار برقرار رکھ سکیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ بنیامین نیتن یاہو کی کابینہ نے اس منصوبے کو نظر انداز کر دیا اور اسے عملی شکل نہیں دی۔

مشہور خبریں۔

افغان حکام کا کابل میں موبائل چیک پوسٹوں کا قیام

?️ 31 جولائی 2021سچ خبریں:افغان سکیورٹی فورسز نے اس ملک کے دارالحکومت کابل میں سکیورٹی

فرانس نے UNRWA کو مالی امداد دوبارہ شروع کر دی

?️ 30 مارچ 2024سچ خبریں: بہت سے یورپی اور مغربی ممالک کے بعد، فرانس نے

وفاقی وزیر داخلہ کی کرم ایجنسی کے معاملے کو حل کرنے کی کوشش

?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کرم کے دونوں گروپوں

صیہونی کابینہ کی تشکیل،نیتن یاہو یا مخالف اتحاد

?️ 28 مارچ 2021سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں میں سیاسی اپوزیشن جماعت کے رہنما صیہونی حکومت کی

اسرائیلی فوج کے کواڈ کاپٹر کو فلسطینی مزاحمت کاروں نے کیسے شکار کیا ؟

?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں: الاقصی شہداء بٹالین نے بھی سرایا القدس کے تعاون سے

داعش کے نئے رہنما کی ترکی میں گرفتاری کی متضاد خبریں

?️ 29 مئی 2022سچ خبریں:بلومبرگ نیوز نے ترکی کے سنیئر ذرائع کے حوالے سے بتایا

سوشل میڈیا پروپیگنڈا کا مقصد بےیقینی، افراتفری، مایوسی پھیلانا ہے، آرمی چیف

?️ 24 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا

فلسطینیوں کو قتل کرنے کی نئی امریکی کوشش

?️ 28 فروری 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے نے کہا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے