?️
سچ خبریں:دمشق کے نواحی علاقے معلولا میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور دہشت گرد عناصر کی جانب سے شامی شہریوں کے گھروں پر حملوں نے مقامی عیسائی برادری کو نقل مکانی پر مجبور کر دیا ہے۔
روزنامہ النهار کی رپورٹ کے مطابق، معلولا، جو عیسائی اکثریتی علاقہ ہے، گزشتہ روز شدید تناؤ اور جھڑپوں کا شکار رہا جہاں ایک نقاب پوش شخص نے مقامی زمیندار کی زمینوں پر حملہ کیا، گولیاں چلائیں، اور زمین کے مالک کو ہلاک کر دیا۔ اس واقعے نے علاقے کے مکینوں کو شدید احتجاج پر مجبور کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ترکی اور امریکہ کا شام کے مستقبل میں کردار ادا کرنے پر تبادلہ خیال
تشدد کے ساتھ ساتھ ہیئت تحریر الشام کے دہشت گردوں نے ان افراد کے خلاف وسیع پیمانے پر گرفتاریوں کا آغاز کیا ہے، جن پر بشار الاسد کی حکومت سے تعلق رکھنے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔
درایں اثنا دہشت گرد عناصر نے علاقے کے سیاسی اور سماجی کارکنان سمیت مشہور شخصیات کو مختلف الزامات کے تحت گرفتار کر لیا ہے۔
مقامی شہریوں نے دہشت گردوں کی جانب سے گھروں پر حملوں، دروازے توڑنے اور شہریوں کو گرفتار کرنے پر شدید تنقید کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ معلولا میں ڈکیتی اور دیگر جرائم کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے، جس کی وجہ سے متعدد مکینوں نے علاقہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ معلولا کے عیسائی باشندے زبردستی علاقے سے نکلنے پر مجبور ہیں۔
مزید پڑھیں: شام میں مسلح گروہوں کے درمیان اختلافات میں شدت ؛الجولانی کی کرد ڈیموکریٹک فورسز کو وارننگ
بشار الاسد کی حکومت کے زوال اور شام میں بدامنی کے پھیلاؤ کے بعد اس ملک کے مختلف حصوں میں اب تک 140 سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
مشہور خبریں۔
صیہونی جنرل کی زبانی حزب اللہ کی طاقت کا اعتراف
?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی فضائیہ کے سابق کمانڈر نے حزب اللہ کے ڈرونز اور
مارچ
دس سال سے ’مینو پاز‘ کی پیچیدگیوں سے گزر رہی ہوں، صبا فیصل
?️ 7 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ صبا فیصل نے اپنی صحت پر کھل
مئی
انگلینڈ کا اگلا وزیراعظم کون ہوگا؟
?️ 1 جون 2024سچ خبریں: چند روز قبل رشی سنک نے اس ملک میں ہونے والے
جون
سکیورٹی فورسز کی ہرنائی میں کارروائی، 4 دہشت گرد جہنم واصل
?️ 5 جون 2025کوئٹہ (سچ خبریں) کوئٹہ کے علاقے ہرنائی میں سنجاوی روڈ پر طور
جون
نگراں وزیر اعظم کا کشمیر کے بارے میں بیان
?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: پاکستان کے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا
ستمبر
افغانستان کے پڑوسی ممالک کے اجلاس کی اہمیت
?️ 27 اکتوبر 2021سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کی میزبانی میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک پاکستان،
اکتوبر
پاکستان نےمعاشی بحران سے نپٹنے کے لئے امارات کی طرف رجوع کیا
?️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:شہباز شریف اعلیٰ سطح کے سیاسی و اقتصادی وفد کی سربراہی
جنوری
جماعتِ اسلامی کا عید کے بعد حکومت کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان
?️ 1 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے عیدالفطر
اپریل