واشنگٹن (سچ خبریں) افغانستان میں طالبان کی جانب سے مختلف اضلاع پر قبضہ اور متعدد حملوں کے بعد پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے اہم انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کی کارروائیوں اور انہیں حاصل ہونے والے فوائد کے باعث افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا عمل سست کیا جا سکتا ہے۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے دی جانے والی ڈیڈ لائن برقرار رہے گی لیکن انخلا کے عمل کو صورتحال کی مناسبت سے ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کی جانب سے مختلف اضلاع پر حملوں اور پر تشدد کارروائیوں کے بعد صورتحال تبدیل ہو رہی ہے۔
جان کربی نے کہا کہ اگر کسی بھی دن یا ہفتے کے دوران فوجیوں کے انخلا کی رفتار میں تبدیلی کی ضرورت پڑی تو ہم اس ضمن میں لچک کا مظاہرہ کریں گے۔
پینٹاگون کے ترجمان نے کہا کہ ہم ہر روز اور مسلسل حالات کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں اور دیکھ رہے ہیں کہ صورتحال کیا ہے؟ ہمارے پاس کیا ہے؟ ہم کیا کر سکتے ہیں؟ ہمیں مزید کن ذرائع کی ضرورت ہے؟ اور یہ کہ ہم نے افغانستان سے نکلنے کے لیے کیا رفتار رکھنی ہے؟
خبر رساں ایجنسی کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان نے واضح کیا کہ درج بالا تمام سوالات کے جوابات وقت آنے پر دیے جائیں گے۔
پینٹاگون حکام نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ افغانستان میں 20 سال تک القاعدہ کے خلاف لڑنے اور حکومت کو طالبان سے لڑائی میں مدد کے بعد صدر جو بائیڈن نے فوجیوں کے انخلا کا حکم دیا ہے جو تقریباً آدھا مکمل ہو چکا ہے۔
امریکی صدر جوبائیڈن کے احکامات کے وقت تقریباً ڈھائی ہزار امریکی فوجی اور 16 ہزار کنٹریکٹرز افغانستان میں موجود تھے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق پینٹاگون نے پہلے ہی اپنے کئی اہم اڈوں کو حکومتی افواج کے حوالے کر دیا ہے اور مختلف ساز و سامان سے لدے سینکڑوں کارگو جہازوں کو بھی ہٹا دیا ہے۔
پینٹاگون کے ترجمان جان کربی کے مطابق امریکی افواج طالبان سے لڑائی میں افغان فوجیوں کی مدد کرتی رہیں گی، انہوں نے کہا کہ ہم اپنی استعداد کے مطابق افغان فوجیوں کا ساتھ دیں گے لیکن جوں جوں واپسی کا عمل تکمیل کے قریب پہنچے گا یہ سلسلہ کم ہوتا جائے گا اور اس کے بعد دستیاب نہیں ہوگا۔
مشہور خبریں۔
یورپ میں قرآن پاک کے توہین کا نہ رکنے والا سلسلہ،اس بار ڈنمارک میں
جولائی
عمان کے مفتی اعظم کی فلسطینی مزاحمتی تحریک کی مکمل حمایت
مئی
لاہور میں زبردست مظاہرے اعلی افسروں سمیت 5 افراد اغوا
اپریل
اسٹیٹ بینک کو چین سے ایک ارب ڈالر موصول ہوگئے
جون
عمران خان کی اسٹیبلشمنٹ سے دوریاں تقریبا ختم ہو گئیں.
اکتوبر
پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کردی
جولائی
ٹیکس چوری روکنے کا بہترین راہ حل ٹریک سسٹم ہے: عمران خان
مارچ
امریکی حکومت گوگل کی سرچ انجن ’کروم‘ پر اجارہ داری ختم کرنے کی خواہاں
نومبر