جنوبی لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزی پر آبنائے ہرمز دوبارہ بند

آبنائے ہرمز

?️

سچ خبریں:خاتم الانبیاء مرکزی بیس نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کے ردعمل میں آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی آمد و رفت دوبارہ بند کر دی گئی ہے۔

خاتم الانبیاء مرکزی بیس نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں صہیونی حکومت کی جانب سے مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی اور امریکہ کی عہد شکنی کے ردعمل میں آبنائے ہرمز کو بحری آمد و رفت کے لیے دوبارہ بند کر دیا گیا ہے۔

خاتم الانبیاء مرکزی بیس کے بیان میں قرآن مجید کی آیت

وَإِنْ نَكَثُوا أَیْمَانَهُمْ مِنْ بَعْدِ عَهْدِهِمْ وَطَعَنُوا فِی دِینِكُمْ فَقَاتِلُوا أَئِمَّةَ الْكُفْرِ ۙ إِنَّهُمْ لَا أَیْمَانَ لَهُمْ لَعَلَّهُمْ یَنْتَهُونَ

اور اگر یہ عہد کے بعد بھی اپنی قسموں کو توڑ دیں اور دین میں طعنہ زنی کریں تو کفر کے سربراہوں سے کھل کر جہاد کرو کہ ان کی قسموں کا کوئی اعتبار نہیں ہے شاید یہ اسی طرح اپنی حرکتوں سے باز آجائیں۔

 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جنگ کے خاتمے سے متعلق مفاہمتی یادداشت کی پہلی شق پر عمل نہ کرنے کے ذریعے امریکہ نے کھلی عہد شکنی کی ہے۔

بیان کے مطابق جنوبی لبنان میں صہیونی حکومت کی جانب سے مسلسل اور متواتر جنگ بندی کی خلاف ورزی، اس سرزمین کے مظلوم عوام کے قتل عام، لاکھوں افراد کی بے دخلی اور جنوبی لبنان سے صہیونی قابض افواج کے انخلا نہ ہونے کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو بحری جہازوں کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا جائے گا۔

خاتم الانبیاء بیس نے مزید کہا کہ یہ اقدام دشمن کی عہد شکنی کے جواب میں پہلا قدم ہے اور اگر جارحیت کا سلسلہ جاری رہا تو دشمن کو اپنی ذمہ داریوں پر عمل درآمد کے لیے مجبور کرنے کی غرض سے مزید اقدامات بھی کیے جائیں گے۔

مشہور خبریں۔

اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت ایک لاکھ 40 ہزار گھر تکمیل کے قریب ہیں۔ عظمی بخاری

?️ 18 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ

یمن کے 542 طبی مراکز اور اسپتالوں پر سعودی حملے  

?️ 4 اکتوبر 2026سچ خبریں:یمن کی وزارت صحت کے ترجمان نے سعودی حملوں اور محاصرے

چینی ہیکرز نے کئی معروف امریکی قانونی فرموں میں دراندازی کی: اف بی آئی کا الزام

?️ 8 اکتوبر 2025سچ خبریں: واشنگٹن میں واقع ایف بی آئی کے دفتر نے متعدد امریکی

چین کے نیشنل ٹائم سینٹر پر امریکی سائبر حملہ

?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں: چین کی وزارتِ امنیت ملک نے ایک بیان جاری کرتے

سید حسن نصراللہ نے امریکہ کا کیسے مذاق اڑایا؟

?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے اپنی حالیہ تقریر میں

انگلینڈ کے وزیر اعظم کے لیے ہونے والے پول میں لِز ٹرس کو 22% برتری حاصل 

?️ 14 اگست 2022سچ خبریں:   انگلینڈ میں کرائے گئے ایک نئے سروے سے معلوم ہوا

حماس کا مغربی کنارے کے باشندوں سے مطالبہ

?️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے مقبوضہ مغربی کنارے

مزاحمتی تحریک کی صیہونیوں کے ساتھ جامع تصادم کی تیاری

?️ 20 جون 2022سچ خبریں:لبنان کے سیاسی تجزیہ کار نے کہا کہ صیہونی حکومت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے