?️
سچ خبریں:شامی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم ہیئت تحریر الشام کے سرکردہ عناصر کی کچھ فون کالز منظرعام پر آئی ہیں، جن میں قتل و تشدد کے طریقوں کا ذکر کیا گیا ہے۔
المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حالیہ ہفتوں میں دہشت گردوں نے فیلڈ میں پھانسی دینے، تشدد کرنے اور گھروں کو نذرِ آتش کرنے کی سینکڑوں ویڈیوز جاری کی ہیں، ان ویڈیوز نے شامی عوام اور عالمی رائے عامہ میں شدید غصے کو جنم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الجولانی کی آمریت منظر عام پر
رپورٹس کے مطابق، ہیئت تحریر الشام کے رہنما سمجھتے ہیں کہ ان ویڈیوز کی اشاعت شام بلکہ عالمی سطح پر عوامی غم و غصے میں اضافہ کرے گی، اس لیے دہشت گرد عناصر کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پھانسی، گرفتاری یا تشدد کے کوئی بھی ویڈیوز جاری نہ کریں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ان کالز میں سب سے نمایاں جملہ "پوشیدہ طور پر تشدد کریں” سامنے آیا ہے، جو دہشت گرد رہنماؤں کی کالز میں بارہا دہرایا گیا۔
افشا ہونے والی فن کالز سے معلوم ہوتا ہے کہ قتل و تشدد صرف ذاتی کارروائیاں نہیں بلکہ جولانی کی تنظیم کی ایک طے شدہ حکمت عملی کا حصہ ہیں۔
مزید پڑھیں: شام میں مسلح گروہوں کے درمیان اختلافات میں شدت ؛الجولانی کی کرد ڈیموکریٹک فورسز کو وارننگ
یہ انکشافات شامی عوام کے لیے مزید مصائب اور عالمی برادری کے لیے سوالات اٹھا رہے ہیں کہ دہشت گردوں کے ان وحشیانہ اقدامات کے خلاف کب اور کیسے کارروائی کی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
ملک بھر کے ملسمان آج یوم حیا منا رہے ہیں
?️ 14 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) 14 فروری کے دن کو پوری دنیا میں
فروری
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی منظوری
?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 143 ووٹوں کے ساتھ
مئی
مشہور امریکی پیش کنندہ: جیفری ایپسٹین غالباً موساد کا ایجنٹ تھا
?️ 13 جولائی 2025سچ خبریں: مشہور امریکی پریزینٹر ٹکر کارلسن نے اعلان کیا کہ جیفری
جولائی
غزہ اسپتال پر صیہونی بمباری پر روس کا ردعمل
?️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ غزہ کے ایک
اکتوبر
پاراچنار کی صورتحال: کراچی میں پانچویں روز بھی دھرنا جاری
?️ 30 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں پاراچنار کے مظاہرین سے اظہار یکجہتی
دسمبر
نواف سلام: اسرائیلی جارحیت جاری رہی تو لبنان میں استحکام کا حصول ممکن نہیں رہے گا
?️ 2 جولائی 2025سچ خبریں: لبنان کے وزیر اعظم نواف سلام نے اپنے ملک کی
جولائی
ویانا مذاکرات پر ٹرمپ کی میراث کا وزن
?️ 18 جون 2022سچ خبریں: نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ
جون
نیب آرڈیننس میں ترامیم
?️ 17 مئی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)کرپشن کے نام پر نیب کارروائی کا دائرہ کار تبدیل
مئی