استنبول مذاکرات میں شرکت نہیں کریں گے؛ روس کا اعلان

کرملین نے اعلان کیا ہے کہ روس کل استنبول میں ہونے والے مذاکرات میں شریک نہیں ہوگا۔

?️

سچ خبریں:کرملین نے اعلان کیا ہے کہ روس کل استنبول میں ہونے والے مذاکرات میں شریک نہیں ہوگا۔

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق روس نے فرانس کی جانب سے 100 جنگی جہاز یوکرین کو فروخت کرنے کے معاہدے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام جنگ کو بھڑکانے کے مترادف ہے اور محاذِ جنگ کی صورتحال نہیں بدلے گا۔

 رپورٹ کے مطابق روسی صدارتی دفتر (کرملین) نے اعلان کیا ہے کہ روس بدھ کے روز استنبول میں طے شدہ مذاکرات میں شرکت نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پوٹین اور زلنسکی براہ راست ملاقات نہیں کرنا چاہتے؛ٹرمپ

رپورٹ کے مطابق، کرملین نے منگل کے روز جاری بیان میں کہا کہ فرانس اور یوکرین کے درمیان 100 فرانسیسی جنگی طیاروں کی فروخت کا حالیہ معاہدہ افسوسناک ہے، تاہم اس سے موجودہ صورتحال اور محاذِ جنگ پر کوئی عملی تبدیلی نہیں آئے گی، یہ معاہدہ پیر کو پیرس میں یوکرینی صدر ولودیمیر زلنسکی اور فرانسیسی صدر امانوئل ماکرون کے درمیان طے پایا تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ فرانس کییف حکومت کو اسلحہ فراہم کرنے اور جنگ جاری رکھنے کے لیے مسلسل تحریک دے رہا ہے۔

کرملین نے تصدیق کی کہ روس بدھ کے روز استنبول میں ہونے والے مذاکرات میں شریک نہیں ہوگا۔

اس کے برعکس، اطلاعات کے مطابق امریکہ کے خصوصی ایلچی اسٹیو ویتکاف بدھ کے روز ترکی پہنچیں گے تاکہ یوکرائنی صدر ولودیمیر زلنسکی کے ساتھ مذاکرات میں حصہ لے سکیں۔

ترک ذرائع نے روئٹرز کو بتایا کہ یہ ملاقات واشنگٹن کی جانب سے یوکرائن میں امن مذاکرات کو آگے بڑھانے کی نام نہاد سفارتی کوششوں کے فریم ورک کے تحت کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:واشنگٹن میٹنگ؛ کیا یوکرین کی جنگ مغرب کی مدد کر رہی ہے یا بحران کو ختم کر رہی ہے؟

زلنسکی نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ اسپین کے دورے کے بعد ترکی جائیں گے اور یوکرائن جنگ کے خاتمے اور روس کے ساتھ بات چیت کے لیے اپنی تجاویز پیش کرنے کے لیے آمادہ ہے۔

 

مشہور خبریں۔

مثبت اقدام ممکن ہے بشرطیکہ دوسرا فریق پرعزم ہو: ایرانی سفیر

?️ 24 مئی 2026 سچ خبریں:پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا

زلنسکی کو اپنی زبان قابو میں رکھنا چاہیے:ٹرمپ 

?️ 26 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر ولودیمیر زلنسکی پر

آصف زرداری، شہباز شریف اور مریم نواز ملک کے سب سے ناپسندیدہ لیڈرز

?️ 8 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) گیلپ پاکستان سروے، آصف زرداری، شہباز شریف اور مریم نواز ملک کے سب سے

SDF فورسز کے ساتھ جھڑپ کے حوالے سے شام کی عبوری حکومت کی وزارت دفاع کا بیان

?️ 21 نومبر 2025 SDF فورسز کے ساتھ جھڑپ کے حوالے سے شام کی عبوری

جوڈیشل کمیشن کی منظوری کے باوجود جج کا تقرر نہ کرنے پر اٹارنی جنرل عدالت طلب

?️ 8 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) جوڈیشل کمیشن کی منظوری کے باوجود سینئر وکیل طارق

چین کی امریکہ کو سخت وارننگ

?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں:چین نے ایک سخت بیان میں واشنگٹن کی عالمی پالیسیوں پر

مائیک ہکابی اسرائیل میں امریکی سفیر منتخب

?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں: نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں اعلان کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے