🗓️
لندن (سچ خبریں) عوام کی جانب سے برطانوی ذرائع ابلاغ بی بی سی پر عدم اعتماد میں شدید اضافہ ہورہا ہے اور لوگوں کا یہ ماننا ہیکہ بی بی سی ایک خاص نظریہ کو آگے بڑھانے کے لیئے تشکیل دی گئی ہے جس میں شدید تعصب پایا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عوام میں بی بی سی سے عدم اطمینان میں بہت تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور گذشتہ ایک سال میں تقریبا 500،000 شکایات موصول ہوئی ہیں۔
بی بی سی کی سالانہ رپورٹ کے مطابق، برطانوی ذرائع ابلاغ کو اس کے بے جا تعصب کی وجہ سے 12 مہینوں میں تقریبا 500،000 شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں اس سے عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق صرف 12 ماہ میں، بی بی سی کو اپنے سامعین سے تعصب کے خدشات کے بارے میں 500،000 شکایات موصول ہوئی ہیں۔
پچھلے دنوں شائع ہونے والی بی بی سی کی سالانہ رپورٹ کے مطابق، برطانوی میڈیا کو 2020/2021 میں 462،255 شکایات موصول ہوئی تھیں، اور خود بی بی سی کے اعتراف کے مطابق یہ تعداد پچھلے سال کے مقابلے میں 93،878 واقعات میں اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔
نیٹ ورک کے متعصبانہ سلوک پر عوامی غم و غصہ میں 2018/19 کے مقابلے میں شکایات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ، جب 218،253 معاملات تھے۔
بی بی سی کی کمیٹی برائے رہنما اصولوں اور ادارتی معیار کے چیئرمین ایان ہارگریواس نے کہا کہ شکایات کا حجم تشویشناک ہے، رواں مالی سال موصولہ شکایات کی تعداد میں ایک اور تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کمیٹی سال بہ سال اس اضافے کی وجوہات کی جانچ کر رہی ہے اور ایگزیکٹو عہدیداروں سے شکایات کے آپریشنل ہینڈلنگ کی تحقیقات کرنے کو کہا ہے۔
ان اعداد و شمار کے بارے میں برطانوی میڈیا واچ ڈاگ آف کام نے بھی کہا کہ جمعہ کے روز اسے گزشتہ سال غیر معمولی طور پر 142،660 شکایات موصول ہوئی ہیں، جبکہ اس سے ایک سال قبل 35،545 تھے۔
بی بی سی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہماری تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ بہت سارے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ بی بی سی ایک مخصوص نقطہ نظر سے تشکیل پائی ہے، یہ صرف بائیں اور دائیں پالیسیاں ہی نہیں ہے، ہم جانتے ہیں کہ بہت سے لوگوں کو لگتا ہے کہ بی بی سی دنیا کو ان کے نقطہ نظر سے نہیں سمجھتی ہے۔
واضح رہے کہ صحافی مارٹن بشیر نے لیڈی ڈیانا کے بھائی کو برطانوی خفیہ اداروں کے بینک اکاؤنٹس کے ایسے دستاویزات دکھائے تھے، جن سے ثابت ہو رہا تھا کہ خفیہ ادارے شاہی خاندان کے دو اہم ترین افراد کو لیڈی ڈیانا کی ذاتی معلومات دینے کے عوض رقم دیتے آ رہے تھے، اور ایسی دستاویزات اور من گھڑت باتیں بتائے جانے کے بعد ہی لیڈی ڈیانا نے مارٹن بشیرکو انٹرویو دینے کے لیے رضامندی ظاہر کی تھی۔
مذکورہ انٹرویو کو پینوراما انٹرویو‘ بھی کہا جاتا ہے، جس میں لیڈی ڈیانا نے شہزادہ چارلس سے طلاق سمیت شاہی خاندان میں اپنی زندگی کی مشکلات پر کھل کر بات کی تھی۔
مذکورہ انٹرویو کو دنیا بھر میں 2 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا تھا اور اس نے پوری دنیا میں تہلکہ مچا دیا تھا، اسی انٹرویو کے دو سال بعد 1997 میں لیڈی ڈیانا پیرس میں ایک روڈ حادثے میں ہلاک ہوگئی تھیں۔
مذکورہ انٹرویو کے لیے لیڈی ڈیانا کو غلط معلومات فراہم کرنے کے الزامات پر بی بی سی نے 1996 میں بھی معافی مانگی تھی، تاہم گزشتہ برس ستمبر میں لیڈی ڈیانا کے بھائی کی جانب سے پرانے انٹرویو سے متعلق دوبارہ بات کرنے کے بعد بی بی سی نے نومبر 2020 میں مذکورہ معاملے کی تفتیش کا اعلان کیا تھا۔
بی بی سی نے تفتیش کے لیے ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس کو مقرر کیا تھا، جس نے اپنی رپورٹ 20 مئی کو پیش کی۔
اسی حوالے سے بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ تفتیشی رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ لیڈی ڈیانا کو دھوکا دے کر ان سے انٹرویو لیا گیا۔
مذکورہ رپورٹ میں مارٹن بشیر کو قصور وار ٹھہرانے سمیت بی بی سی کی اعلیٰ انتظامیہ کو بھی اس میں شریک ملزم قرار دیا گیا تھا، بی بی سی کے مطابق مذکورہ رپورٹ آنے کے بعد ادارے نے تحریری طور پر شاہی خاندان اور خصوصی طور پر شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری سے معافی مانگی ہے۔
مشہور خبریں۔
اتحادی حکومت کا پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو روکنے کا اعلان
🗓️ 24 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی زیر قیادت اتحادی حکومت نے
مئی
مسلمانوں کے خلاف کینیڈا کے امتیازی قوانین / پردہ دار ٹیچر کو احتجاج سے قطع نظر بے دخل
🗓️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں: کینیڈا کے صوبے کیوبیک کے ایک اسکول سے باپردہ ٹیچر فاطمہ
دسمبر
امریکہ کی یوکرین کو مزید تین ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی مدد
🗓️ 8 جنوری 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے جمعے کو یوکرین کے
جنوری
یوکرین کی جنگ طویل عرصے تک جاری رہے گی:امریکی انٹیلی جنس
🗓️ 1 جولائی 2022امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر نے کہا کہ امریکی انٹیلی جنس
جولائی
انسانی ہاتھوں کے ’فنگر پرنٹس‘ مختلف نہیں ہیں، مصنوعی ذہانت کا دعویٰ
🗓️ 14 جنوری 2024سچ خبریں: سائنسدان، محققین اور عام انسان برسوں سے یہی مانتے آئے
جنوری
امریکہ اور صیہونی حکومت کو دندان شکن جواب ملے گا:آیت اللہ خامنہ ای
🗓️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:آیت اللہ خامنہ ای نے طلبہ اور طالبات کے اجتماع سے
نومبر
امریکہ افغانستان پر پابندیاں عائد کرکے اس ملک کے عوام کو اجتماعی سزا دیناچاہتا ہے: المیادین
🗓️ 5 ستمبر 2021سچ خبریں:سیاسی مسائل کے ایک ماہر نے المیادین چینل کے ساتھ گفتگو
ستمبر
اسرائیل کوتسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: وزیر داخلہ
🗓️ 24 جنوری 2021اسرائیل کوتسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: وزیر داخلہ اسلام
جنوری