ٹرمپ کی تقریب حلف برداری سے پہلے مظاہرے؛ واشنگٹن کی سڑکیں احتجاجی نعروں سے گونج اٹھیں

ٹرمپ کی تقریب حلف برداری سے پہلے مظاہرے؛ واشنگٹن کی سڑکیں احتجاجی نعروں سے گونج اٹھیں

?️

سچ خبریں:امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری سے قبل، ہزاروں افراد نے واشنگٹن ڈی سی کی سڑکوں پر احتجاجی مارچ کرتے ہوئے ان کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کیا، مظاہرین نے ٹرمپ کی متنازعہ پالیسیوں اور بیانات کو ہدفِ تنقید بنایا، جسے وہ جمہوریت، انسانی حقوق اور مساوات کے لیے خطرہ سمجھتے ہیں۔

اسکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی تقریب حلف برداری سے قبل عوامی مارچ کے عنوان سے مظاہرہ منعقد ہوا جس میں شریک افراد نے ٹرمپ کی صدارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی افتتاحی تقریب گھر کے اندر منتقل؛ وجہ؟

مظاہرین نے جمہوری اقدار کے تحفظ، سماجی انصاف، اور اقلیتی حقوق کی حمایت پر زور دیا، یہ مظاہرے، ٹرمپ کے پہلے دورِ صدارت سے پہلے ہونے والے 2017 کے ویمنز مارچ کی یاد دلاتے ہیں، جس میں 5 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی تھی۔

واضح رہے کہ مظاہرین مختلف طبقوں اور عمر کے افراد پر مشتمل تھے، جن میں خواتین، طلباء، سماجی کارکن، اور مختلف اقلیتوں کے نمائندے شامل تھے۔

جبکہ مظاہروں کے دوران، جمہوریت کے تحفظ اور نسلی و صنفی مساوات کے حق میں پوسٹرز اور بینرز لہرائے گئے، کئی مظاہرین نے ٹرمپ کی پالیسیوں کو آمرانہ رجحانات سے تعبیر کیا اور ان کی صدارت کو امریکی اقدار کے لیے خطرہ قرار دیا۔

مظاہروں کے پیش نظر، واشنگٹن ڈی سی میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر کے مرکزی مقامات اور ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے مقام پر تعینات رہے۔

احتجاج کرنے والوں نے ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کے خلاف اپنی مخالفت کا اظہار کرتے ہوئے مندرجہ ذیل مطالبات پیش کیے:
1. جمہوری اقدار اور آئین کا تحفظ۔
2. اقلیتوں اور مہاجرین کے حقوق کا احترام۔
3. صنفی اور سماجی مساوات کو یقینی بنانا۔
4. پالیسی سازی میں شفافیت اور عوامی شمولیت۔

ماہرین کے مطابق، یہ مظاہرے اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ امریکی معاشرے میں سیاسی تقسیم کس حد تک گہری ہو چکی ہے۔

ٹرمپ کے پہلے دورِ صدارت کے دوران کیے گئے فیصلے، جیسے امیگریشن پر پابندیاں اور ماحولیات سے متعلق معاہدوں سے دستبرداری، ان مظاہروں کی بنیادی وجوہات میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ چھیالیسویں امریکی صدر منتخب؛ کالج الیکٹورل کی باضابطہ تصدیق

یہ مظاہرے نہ صرف امریکا کے اندرونی اختلافات کو ظاہر کرتے ہیں، بلکہ دنیا بھر میں ٹرمپ کی قیادت کے بارے میں شکوک و شبہات کو بھی تقویت دیتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

روس کی جانب سے دارخوین نیوکلیئر پاور پلانٹ پر امریکی حملے کی شدید مذمت

?️ 20 جولائی 2026سچ خبریں: ماریا زاخارووا، ترجمان وزارت خارجہ روس نے ایک بیان جاری

خاشقجی کے قتل کے بعد بن سلمان کا پہلے مغربی ملک کا دورہ

?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد سعودی عرب کے

تل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ

?️ 1 اپریل 2024سچ خبریں: سیکڑوں صیہونیوں نے تل ابیب میں اس حکومت کی وزارت

مسئلہ فلسطین کا حل کس کے ہاتھ میں ہے ؟

?️ 14 نومبر 2023سچ خبریں:ایک بیان میں یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے عہدیدار جوزپ

کیلیفورنیا کے گورنر کا ٹرمپ پر شدید حملہ

?️ 14 فروری 2026 ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن اور کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسوم نے

سعودی عرب اسرائیل سے گیس خریدتا ہے: صہیونی میڈیا

?️ 5 فروری 2023سچ خبریں:عبرانی اقتصادی اخبار گلوبز نے انکشاف کیا ہے کہ مصر اور

Alibaba introduces cashier-less offline retail concept

?️ 29 جولائی 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

وزیر اعلیٰ سندھ نے  کیسز میں اضافے کی صورت میں سخت فیصلے کئے جانے کا عندیہ دے دیا

?️ 17 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خبردار کیا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے