?️
کینیڈا (سچ خبریں) کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے پاکستانی نژاد مسلمان خاندان کے بیہمانہ قتل کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اس حملے کو دہشت گردی کا واقعہ قرار دے دیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ہاؤس آف کامنز میں خطاب کرتے ہوئے کینیڈا کے وزیراعظم نے کہا کہ یہ قتل کوئی حادثہ نہیں تھا، یہ ایک دہشت گرد حملہ تھا، جو ہماری برادریوں میں سے ایک کے دل میں نفرت کا نتیجہ تھا۔
حملے کے فورا بعد ہی گرفتار کیے گئے 20 سالہ ملزم پر پہلے درجے کے قتل اور قتل کی کوشش کے چار الزامات عائد کیے گئے ہیں جبکہ مسلم برادری کے متعدد رہنماؤں نے عدالتوں سے اس واقعے کو دہشت گردی قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
حکام پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ اتوار کی شام کینیڈا کے وسطی صوبہ اونٹاریو کے شہر لندن میں پیش آنے والا واقعہ نفرت کا نتیجہ تھا، کینیڈا کے وزیر پبلک سیفٹی بل بلیئر نے اس حملے کو اسلامو فوبیا کا خوفناک اقدام قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ اس خاندان کو اس کے عقیدے کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا اور یہ حملہ بظاہر حملہ آور کی مسلمانوں سے نفرت کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ حملہ اس وقت ہوا جب ایک خاندان کے افراد ایک ساتھ فٹ پاتھ پر چل رہے تھے اور اسی دوران وہ سڑک پار کرنے کا سوچ ہی رہے تھے کہ ایک کالے پک اپ ٹرک نے انہیں کچل دیا۔
اونٹاریو کے شہر لندن کے میئر ایڈ ہولڈر کے مطابق مارے گئے چار افراد ایک ہی خاندان کی تین نسلوں کی نمائندگی کرتے ہیں، ان پانچ میں سے 4 افراد موقع پر ہلاک جبکہ ایک بچہ زخمی اور ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم سب امید کرتے ہیں کہ کمسن لڑکا اپنی چوٹوں سے جلد صحت یاب ہو جائے گا حالانکہ ہم جانتے ہیں کہ ہمیں اس بزدلانہ اسلاموفوبک حملے کی وجہ سے ہونے والے نقصان، دکھ اور احساس سے نکلنے میں طویل عرصہ لگے گا۔
کینیڈا کی مسلم ایسوسی ایشن نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس خوفناک حملے کے خلاف نفرت اور دہشت گردی کی کارروائی کی جائے۔
جاسوس سپرنٹنڈنٹ پاول ویٹ نے بتایا کہ مشتبہ شخص کی شناخت ناتھینل ویلٹ مین کے نام سے ہوئی ہے جو حفاظتی سامان سے لیس تھا اور اسے جائے حادثہ سے 7 کلومیٹر دور ایک مال سے گرفتار کیا گیا تھا۔
اس واقعہ نے جنوری 2017 میں کیوبیک سٹی کی ایک مسجد میں فائرنگ کے واقعے کی یاد تازہ کردی ہے جس میں 6 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ اپریل 2018 گاڑی تلے کچلنے کے واقعے میں کم از کم 10 افراد مارے گئے تھے۔
جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ان سب کو اپنے مسلم عقیدے کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا کینیڈا میں یہ ہو رہا ہے اور اسے روکنا ہو گا۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل نے ایلون مسک کو غزہ میں اسٹارلنک کے ذریعے انٹرنیٹ فراہمی کے اعلان پر خبردار کردیا
?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں: اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے شدید بمباری کے درمیان پورے
اکتوبر
مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن کا اجلاس ختم، قانونی ٹیم کی معطل ارکان بحال کرنے کی تجویز
?️ 18 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مخصوص نشستوں سے متعلق قومی و پنجاب اسمبلی
اکتوبر
بعثیوں کے لیے عراق میں کوئی جگہ نہیں:مقتدی صدر
?️ 20 فروری 2021سچ خبریں:عراقی صدر تحریک کے رہنما سابق عراقی آمر کی بیٹی نے
فروری
صیہونی کابینہ میں مزید اختلافات
?️ 24 مارچ 2025 سچ خبریں:صیہونی حکومت کے اندرونی اختلافات مزید گہرے ہو گئے ہیں،
مارچ
جمہوریہ آذربائیجان پاکستان کے GF-17 لڑاکا طیاروں سے مسلح
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں: جمہوریہ آذربائیجان کی فضائیہ نے پاکستان کے تیار کردہ 4th
نومبر
فرانس کو سیکورٹی کے مسائل کا سامنا
?️ 3 اکتوبر 2023سچ خبریں:180 ڈگری کے موڑ میں جب سے موجودہ حکومتوں نے گزشتہ
اکتوبر
امریکہ میں 10 ہزار سرکاری ملازمین کی برطرفی
?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی
فروری
کالعدم تنظیم کا احتجاج جاری، حکومت پنجاب کا اہم فیصلہ
?️ 28 اکتوبر 2021لاہور (سچ خبریں) کالعدم تنظیم کا احتجاج جاری ہے جس کے بعد
اکتوبر