سچ خبریں: امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے قابض اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے فلسطینی عوام کے خلاف مظالم کا سلسلہ شروع ہونے کے ایک سال بعد آج ایک بیان میں کہا کہ میں غزہ میں گزشتہ سال ہونے والی ہلاکتوں اور تباہی پر شدید افسوس کا اظہار کرتی ہوں۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے واشنگٹن کی طرف سے اسرائیل کی مکمل حمایت کے باوجود، سفارتی حل کو واحد راستہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور لبنان کی سرحد پر پائیدار امن کے لیے سفارتی راہ حل تلاش کرنا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی جنگی جرائم میں کون سے ممالک شامل ہیں؟ ترک صدر کی زبانی
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ حماس کے قبضے میں موجود قیدیوں کی رہائی کے مسئلے پر اتفاق رائے پیدا کیا جائے اور بے گناہ عوام کے مصائب کو ختم کرنے کے لیے جنگ بندی کی جائے۔
کمالا ہیرس نے زور دے کر کہا کہ مجھے ہمیشہ اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع (!) کے لیے ایران اور اس کے اتحادیوں کے خلاف جو کچھ درکار ہے، وہ ملے۔
مزید پڑھیں: امریکہ کی حمایت سے خطے میں اسرائیل کی بربریت کا سلسلہ جاری
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی سلامتی کے ساتھ میری وابستگی ناقابل شکست ہے اور حماس کے خطرے کو ختم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گی۔
مشہور خبریں۔
بلوچستان میں جاری بحران حل ہوگیا، رنجشیں دور ہوگئی ہیں: چیئرمین سینیٹ
اکتوبر
امریکی طلباء کا اتنا شدید احتجاج کیوں؟
مئی
افغانستان میں زلزلہ،ہلاکتوں کی تعداد
اکتوبر
یمن پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حملوں کے پانچ مقاصد
فروری
غزہ کی تباہ کن صورتحال؛مصری ڈاکٹر کی زبانی
اپریل
صدر مملکت سے چینی وزیر اعظم کی ملاقات، اسٹریٹیجک تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق
اکتوبر
حزب اللہ نے لبنان کے حق میں سرحدیں کھینچ لیں:صہیونی تجزیہ نگار کا اعتراف
اکتوبر
وفاق کا سندھ، بلوچستان سے پیٹرولیم مصنوعات پر انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس ختم کرنے کا مطالبہ
اگست