مسجد اقصیٰ کے باہر فلسطینیوں کا شدید احتجاج، اسرائیلی پولیس کی فائرنگ سے سینکڑوں فلسطینی زخمی ہوگئے

مسجد اقصیٰ کے باہر فلسطینیوں کا شدید احتجاج، اسرائیلی پولیس کی فائرنگ سے سینکڑوں فلسطینی زخمی ہوگئے

?️

مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں)  فلسطینیوں کی جانب سے یہودی انتہاپسندوں کی دہشت گردی کے خلاف مسجد اقصیٰ کے باہر شدید احتجاجی مظاہرے کیئے گئے جس کے بعد اسرائیلی پولیس نے فلسطینیوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں سیکنڑوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق دین اسلام کی تیسرے سب سے مقدس ترین مقام اور مشرقی یروشلم میں رات کے وقت ہونے والی جھڑپ میں اسرائیلی پولیس اور فلسطینی صحت ورکرز نے بتایا کہ کم از کم 205 فلسطینی اور 17 اسرائیلی پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

رمضان کے مقدس مہینے کے دوران یروشلم اور مقبوضہ مغربی کنارے میں کشیدگی پھیل رہی ہے، مشرقی یروشلم کے علاقے شیخ جراح میں رات کے وقت جھڑپیں ہوئیں، یہ ایک ایسا علاقہ ہے جہاں ایک طویل عرصے سے جاری قانونی کیس میں متعدد فلسطینی خاندان کو بے دخل کیا گیا ہے۔

امریکا اور اقوام متحدہ کی طرف سے تشدد میں کمی کا مطالبہ سامنے آیا جبکہ یورپی یونین اور اردن سمیت دیگر نے ممکنہ بے دخلی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

جمعے کے روز سینکڑوں فلسطینی مسجد اقصیٰ کے ارد گرد پہاڑی کے احاطے میں نماز جمعہ کے لیے اکٹھے ہوئے جس کے بعد بہت سے لوگ شہر میں بے دخلی کے خلاف احتجاج کے لیے وہیں موجود رہے، لیکن شام کے وقت افظار کے بعد مسجد اقصیٰ میں اور شیخ جراح کے قریب چھوٹی چھوٹی جھڑپیں شروع ہوگئیں جو قدیم شہر کے مشہور دمشق گیٹ کے قریب ہے۔

پولیس نے بکتر بند گاڑیوں پر نصب واٹر کینن کا استعمال کئی سو مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے کیا جو ممکنہ بے دخلی کا سامنا کرنے والے خاندانوں کے گھروں کے قریب جمع تھے۔

دریں اثنا مسجد اقصیٰ کے ایک اہلکار نے مسجد کے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے کمپاؤنڈ میں لوگوں کو پرسکون ہونے کی اپیل کی، ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو فوری طور پر نمازیوں پر اسٹن گرینیڈ فائر کرنے بند کرنا چاہیے اور نوجوانوں کو پرسکون ہوکر خاموش ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ پیر کے روز جہاں اسرائیل کی یہودی آبادی یوم یروشلم منارہی ہوگی وہیں اسرائیل کی سپریم کورٹ شیخ جراح کی بے دخلیوں پر سماعت کرے گی۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کو بچانے ناکام امریکی کوشش

?️ 13 جون 2024سچ خبریں: فلسطین لیبریشن فرنٹ(ساف) کے پانچ ممالک میں سابق سفیر نے

فلسطینی اسیروں پر صیہونیوں کے وحشیانہ تشدد

?️ 7 فروری 2024سچ خبریں:غزہ میں فلسطینی اسیروں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل

اسرائیلی آرمی چیف آف اسٹاف: لبنان میں ہماری افواج کے لیے کوئی جنگ بندی نہیں ہے

?️ 3 جون 2026سچ خبرین: لبنان میں جنگ بندی کو مستحکم کرنے کے لیے سفارتی

خلیج فارس تعاون کونسل کی بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کو سخت وارننگ

?️ 22 جون 2025 سچ خبریں:خلیج فارس تعاون کونسل نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی

چین نے خلا میں پہلی بار سیٹلائٹ ری فیولنگ مشن انجام دے دیا

?️ 23 جون 2025بیجنگ: (سچ خبریں) چین نے انقلابی قدم اٹھا کر دنیا کو حیران

بوسٹن میں ٹرمپ مخالف مظاہرہ

?️ 21 جنوری 2026سچ خبریں:گذشتہ شب بوسٹن میں سیکڑوں افراد جمع ہوئے تاکہ ڈونلڈ ٹرمپ

شہداء کے لواحقین سے ملاقات کے لئے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی

?️ 9 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سانحہ

بائیڈن نے اپنا اصلی چہرہ دکھا دیا:شامی پارلیمنٹ ممبر

?️ 27 فروری 2021سچ خبریں:شام کے رکن پارلیمنٹ نے عراق اور شام کی سرحد پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے