مراکش نے دیا فلسطینیوں کے ساتھ دشمنی کا ثبوت، انتہا پسند اسرائیلی وزیراعظم کو عہدہ سنبہالنے پر مبارکباد پیش

مراکش نے دیا فلسطینیوں کے ساتھ دشمنی کا ثبوت، انتہا پسند اسرائیلی وزیراعظم کو عہدہ سنبہالنے پر مبارکباد پیش

?️

مراکش (سچ خبریں)  افریقی ملک مراکش نے فلسطینیوں کے ساتھ دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے نو منتخب انتہا پسند اسرائیلی وزیراعظم کو عہدہ سنبہالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ہر قسم کا تعاون کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔

تفصیلات کے مطابق افریقی ملک مراکش کے بادشاہ محمد ششم نے قابض اسرائیل کے نئے وزیر اعظم، نفتالی بینیٹ کو ان کے منصب پر فائز ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ مراکش ہر شعبے میں اسرائیل کا تعاون کرتا رہے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مراکشی شاہی دربار کے مطابق شاہ محمد ششم نے بینیٹ کو ایک تہنیتی پیغام بھیجا جس میں انہوں نے کہا کہ میں اسرائیل کے وزیر اعظم کے طور پر آپ کے انتخاب کے موقع پر خوش ہوں کہ آپ نے اپنے عظمت کا اظہار کیا، میری نیک تمنائیں اور آپ کے بلند تر کاموں میں کامیابی کے لیے آپ کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اس موقع پر آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ مراکش کی حکومت اسرائیل کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون اور تعلقات کو مزید مستحکم کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ اسرائیل کی نئی حکومت کے دور میں تل ابیب اور رباط کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

واضح رہے کہ مراکش نے امریکی ثالثی کے تحت 10 دسمبر کو قابض اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا اعلان کیا تھا، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے صحارا کے علاقے پر مراکش کی خودمختاری کو تسلیم کیا تھا جس کے بعد مراکش نے مراکش اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا اعلان کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

24 گھنٹوں میں لبنان پر 130 صیہونی فضائی حملے

?️ 20 جون 2026سچ خبریں:ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی سے متعلق مفاہمت کے

حماس کی صیہونی حکومت کو ڈیڈ لائن

?️ 17 دسمبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما یحییٰ السنوار نے

غزہ کے بارے میں عراقی وزیر اعظم کا موقف

?️ 23 فروری 2024سچ خبریں: عراق کے وزیر اعظم نے غزہ میں جنگ کو روکنے

صیہونیوں کا جنوبی لبنان پر قبضے کو مستحکم کرنے کا منصوبہ

?️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے

مشرق وسطیٰ کے تنازعے کے خاتمے پر نیٹو کی طرف سے ماسکو کے خلاف جنگ کے امکانات پر روسی کمانڈر کی وارننگ

?️ 26 اپریل 2026سچ خبریں: روس کی خصوصی فورسز "اخمت” کے کمانڈر اور وزارت دفاع

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے سروے میں عوام نے پولیس کو کرپٹ ترین محکمہ قرار دے دیا

?️ 9 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل (ٹی آئی) کی جانب سے منگل

افغانستان میں تاجروں اور اہم لوگوں کی حفاظت کے لیے طالبان کا نیا فیصلہ

?️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں:طالبان کے نائب وزیر اطلاعات و ثقافت کے ترجمان نے کہا

بجلی 6روپے فی یونٹ سستی کرنے کا منصوبہ، وفاقی حکومت کا ڈرافٹ آئی ایم ایف میں پیش

?️ 2 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے بجلی کی قیمتوں میں 6 روپے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے