?️
سچ خبریں:غزہ کی وزارت صحت کے مطابق جنگ بندی کے باوجود صیہونی حملوں میں 1000 سے زائد فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں جبکہ مجموعی جانی نقصان میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
غزہ کی وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے بعد سے اب تک 1031 افراد شہید اور تین ہزار تین سو نو افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق صیہونی افواج کے حملوں کے نتیجے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 افراد شہید اور 15 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اس ادارے کا کہنا ہے کہ سات اکتوبر دو ہزار تئیس سے جاری صیہونی جارحیت کے بعد سے اب تک مجموعی طور پر 73000 فلسطینی شہید اور 173417 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
غزہ میں حماس کے زیر انتظام میڈیا دفتر نے بھی ایک رپورٹ جاری کرتے ہوئے اس خطے کی سنگین صورتحال کو بیان کیا ہے اور کہا ہے کہ بنیادی اشیائے ضرورت کی مسلسل پابندیوں اور بنیادی ڈھانچے کی تباہی کے باعث غزہ ایک تیزی سے بگڑتے ہوئے انسانی اور ماحولیاتی بحران کا سامنا کر رہا ہے۔
اس ادارے کے مطابق غزہ میں پانی اور نکاسی آب کا شعبہ غیر معمولی بحران سے دوچار ہے جو بیس لاکھ سے زائد شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔
غزہ انتظامیہ نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ حکومتی انتظامی امور کو ایک قومی کمیٹی کے حوالے کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔


مشہور خبریں۔
ناصر ہسپتال پر حملے کا جواز پیش کرنے میں اسرائیلی فوج کا سکینڈل
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: جہاں ناصر ہسپتال پر اسرائیلی حکومت کے حملے کی بین
اگست
سعودی عرب میں آج عالمی اقتصادی فورم کا خصوصی اجلاس، وزیراعظم بھی شرکت کریں گے
?️ 28 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی زیر
اپریل
سید حسن نصر اللہ نے اسرائیل کی ڈیٹرنس پاور کو کمزور کیا
?️ 29 اگست 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا نے مقبوضہ یروشلم سینٹر کے ایک محقق
اگست
نیتن یاہو کا 2026 کے اسرائیلی انتخابات میں دوبارہ امیدوار بننے کا اعلان
?️ 20 اکتوبر 2025نیتن یاہو کا 2026 کے اسرائیلی انتخابات میں دوبارہ امیدوار بننے کا
اکتوبر
کابل میں روسی سفارتخانے کے قریب دھماکہ
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:روسی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کابل میں اس ملک
ستمبر
یوکرین میں فوجی شکست کا انتظار کریں:امریکی سفارت کار
?️ 31 مارچ 2023سچ خبریں:سینئر امریکی سفارت کار نے روس کے خلاف یوکرین کی شکست
مارچ
ملالہ یوسفزئی کی عالمی رہنماؤں سے غزہ میں نسل کشی رکوانے کی اپیل
?️ 20 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سماجی کارکن اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی
مئی
مغربی کنارے میں صہیونی کاروائیاں بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں:محمود عباس
?️ 9 فروری 2026مغربی کنارے میں صہیونی کاروائیاں بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی
فروری