?️
غزہ (سچ خبریں) دہشت گرد اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بمباری سے شہید ہونے والے افراد کی اجتماعی تدفین کی گئی جس میں ہزاروں فلسطینیوں نے اسرائیلی حملوں کے باوجود نماز جنازہ میں شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں اجتماعی طور پر شہید ہونے والے 21 فلسطینی شہدا کی اجتماعی تدفین کی گئی، ان فلسطینیوں کو غزہ میں شاہراہ الوحدہ کے قریب وحشیانہ بمباری کے دوران شہید کیا گیا تھا۔
شہید ہونے والے فلسطینیوں میں زیادہ تر الکولک خاندان کے فلسطینی تھے جن کے جسد خاکی غزہ کے الشفا میڈیکل کمپلیکس سے وسطی غزہ میں مسجد العمری سے ملحقہ قبرستان منتقل کیا گیا۔
نماز جنازہ میں ہزاروں فلسطینیوں نے شرکت کی۔ فلسطینی شہری جنازوں کے جلوس کے ساتھ شاہراہ عمرالمختار سے گذرے، شرکا مشتعل اور سخت غصے میں تھے اور دشمن ملک کے خلاف انتقام انتقام کے نعرے لگا رہے تھے۔
واضح رہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ فضائی حملوں کا آج آٹھواں روز ہے اور اب تک اسرائیلی دہشت گردی میں سینکڑوں فلسطینی شہید اور 1100سے زیادہ زخمی ہوچکے ہیں۔
فلسطین کے طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ کی پٹی پر جاری بمباری میں شہدا کی تعداد 145ہوگئی ہے، شہدا میں 42 بچے اور 23 خواتین اور ایک بزرگ شہری شامل ہیں جب کہ بمباری میں چھ سو سے زاید افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں سے بعض کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔
اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی میں مزید کئی مقامات پر بمباری کی ہے، بدھ کے روز اسرائیلی بمباری میں الشروق بلڈنگ کو زمین بوس کرنے کے لیے چار تباہ کن میزائل داغے گئے، قبل ازیں اسرائیل نے اس عمارت کو نشانہ بنانے کی دھمکی دیتے ہوئے اسے خالی کرانے کو کہا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کا مختصر جائزہ
?️ 2 جون 2024سچ خبریں: اس باخبر ذریعے نے بتایا کہ جنگ بندی کے معاہدے کے
جون
ٹرمپ کا میمفس میں نیشنل گارڈ بھیجنے کا اعلان
?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: صدر امریکا ڈونلڈ ٹرمپ نے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں
ستمبر
لیبیا میں ایک اور تارکین وطن کی کشتی حادثے کا شکار، 4 پاکستانیوں سمیت 11 لاشیں مل گئیں
?️ 15 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) لیبیا کے مشرقی ساحل کے قریب تارکین وطن
اپریل
یمنی فوج کا جیزان میں سعودی جارح ٹھکانوں پر میزائل حملہ
?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی ساری نے کہا کہ خدا
دسمبر
گیس کی پیداوار میں کمی، سردیوں کی آمد کے پیشِ نظر حکومت مہنگی ایل این جی خریدنے پر مجبور
?️ 5 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) تقریباً ایک سال کے وقفے کے بعد موسم
اکتوبر
یوکرین جنگ میں پیوٹن کا اگلا قدم
?️ 30 جون 2022سچ خبریں:اٹلانٹک کونسل کے ایک سینئر رکن نے یوکرین کے ساتھ جنگ
جون
30,000 لاعلاج مریضوں کو علاج کے لیے بیرون ملک جانا ہوگا: یمنی اہلکار
?️ 9 مئی 2022سچ خبریں: وزارت صحت کے ترجمان نجیب القباطی نے اتوار کے روز
مئی
کراچی چیمبر نے شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھنا مایوس کن قرار دے دیا
?️ 30 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی
جولائی