سچ خبریں:فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی فوج کے غزہ پر حملوں میں شہداء کی تعداد بڑھ کر 45259 ہو گئی ہے۔
شهاب خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کی وزارت صحت نے ایک بیان میں 7 اکتوبر سے اب تک کے صہیونی حملوں کے نتیجے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی تفصیلات جاری کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ کے ڈراؤنے خوابوں سے پریشان صہیونی فوجی کی خودکشی
رپورٹ کے مطابق شہداء کی تعداد 45259 ہے جبکہ زخمیوں کی مجموعی تعداد 107627 تک پہنچ چکی ہے۔
درایں اثنا غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں صہیونی فوج نے غزہ میں 3 بڑے قتل عام کیے جس کے نتیجہ میں 32 افراد شہید اور 54 زخمی ہو گئے۔
فلسطینی وزارت صحت نے مزید کہا کہ بہت سے شہداء اور زخمی اب بھی ملبے کے نیچے موجود ہیں جبکہ صہیونی فوج امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔
مزید پڑھیں: صہیونی فوج کا غزہ کے اسپتالوں پر بمباری سلسلہ جاری
قابل ذکر ہے کہ یہ اعداد و شمار غزہ کے عوام پر جاری انسانی بحران کی سنگینی کو اجاگر کرتے ہیں، تاہم اقوام متحدہ سمیت پوری عالمی برادری کو ٹس سے مس نہیں جس کی وجہ سے صیہونیوں کو مزید شہ ملتی ہے اور بغیر کسی خوف و خطر کے وہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں مصروف ہیں نیز رائے عامہ کو بھی ادھر سے موڑ کر شام کی طرف لگا دیا ہے۔