یہودی آبادکاروں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی، اردن نے شدید مذمت کردی

یہودی آبادکاروں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی، اردن نے شدید مذمت کردی

?️

اردن (سچ خبریں)  یہودی آبادکاروں کی جانب سے اسرائیلی شہریوں پر حملوں اور مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے اردن کی حکومت نے یہودی آبادکاروں کی اس اشتعال انگیزی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اردن کی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں‌ یہودی آبادکاروں کی طرف سے فلسطینی شہریوں پر حملوں اور مسجد اقصیٰ کی منظم بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اردنی وزارت خارجہ کی طرف سے جمعہ کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہودی آباد کاروں کی طرف سے پرانے بیت المقدس میں فلسطینیوں کے خلاف اشتعال انگیزی قابل مذمت ہے۔

اردنی وزارت خارجہ کے ترجمان ضیف اللہ الفائز نے کہا کہ ایک قابض ریاست کی حیثیت سے مشرقی بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کی طرف سے ہونے والی تمام اشتعال انگیز کارروائیوں کی ذمہ داری اسرائیل پر عای ہوتی ہے۔

مشرقی بیت المقدس میں فلسطینیوں پرحملوں اور مقدس مقامات تک رسائی کے لیے اسرائیل کی اجازت اور سرکاری سرپرستی حاصل ہے، یہودی آباد کاروں کی طرف سے پرانے بیت المقدس میں اشتعال انگیز نعرے بازی اور نسل پرستانہ اور اشتعال انگیز حرکات ناقابل قبول ہیں۔

الفائز نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی پابندی کرتے ہوئے پرانے بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کی روز مرہ کی بنیاد پرہونے والی بے حرمتی کو روکے اور فلسطینیوں پرحملوں کا سلسلہ بند کرے۔

اردنی وزارت خارجہ کے ترجمان اسرائیلی حکومت پر زور دیا کہ وہ القدس میں ماہ صیام کے موقعے پر فلسطینی نمازیوں کے مسجد اقصٰی میں داخلے پر عاید کردہ پابندی ختم کرے اور القدس کی تاریخی اور قانونی حیثیت کا احترام یقینی بنائے۔

انہوں نے عالمی برادری سے بھی اسرائیل پر دبائو ڈالنے اور حرم قدسی کی بے حرمتی روکنے کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

مشہور خبریں۔

ایران کے ہاتھوں یونانی آئل ٹینکرز کو قبضے میں لینے کے پیغامات

?️ 2 جون 2022سچ خبریں:عبدالباری عطوان کا کہنا ہے کہ نئے مرحلے میں ایران فوری

رانا ثناء اللہ کے خلاف کاروائی کریں گے: فواد چوہدری

?️ 17 اپریل 2021راولپنڈی(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سرکاری افسران کو دھمکیاں

کل جماعتی حریت کانفرنس کی گستاخانہ واقعے کی مذمت، مجرم طالب علم کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ

?️ 7 جون 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

پاکستان یو این چارٹر کے مطابق تنازعات کا پُرامن حل چاہتا ہے۔ عاصم افتخار احمد

?️ 1 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم

شمالی کوریا کے رہنما کا ایٹمی ہتھیاروں سے لیس بحریہ کا استقبال

?️ 24 جون 2026سچ خبریں: شمالی کوریا کی حکمران لیبر پارٹی کی ایک میٹنگ میں رہنما

کیا محمد شیاع السوڈانی دوبارہ عراق کے وزیراعظم بنیں گے؟

?️ 13 نومبر 2025سچ خبریں: موجودہ تخمینوں کے مطابق، شیعہ برادری عراق کے پیر کے روز

شام میں اسرائیل اور دہشت گردوں کے درمیان تعاون کی نئی جہتوں کا انکشاف

?️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں: شمالی شام میں دہشت گردانہ حملوں کے آغاز کے بعد

ایران کی بارشی میزائلوں کے سامنے آہنی گنبد ناکام ہو گیا

?️ 26 مارچ 2026 سچ خبریں: ایران کی بارشی میزائلوں کے سامنے آہنی گنبد کی ناکامی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے