یمنی حملوں کے خوف سے اٹلی کا سعودی عرب سے جنگی طیارے منتقل کرنے کا خفیہ اقدام

یمنی حملوں

?️

سچ خبریں:اطالوی اخبار ریپبلیکا کے مطابق یمنی حملوں کے خدشے کے پیش نظر اٹلی سعودی عرب کے الطائف ایئر بیس سے اپنے بعض جنگی طیارے اور فوجی سازوسامان خفیہ طور پر منتقل کر رہا ہے۔

ایک اطالوی اخبار نے یمنی حملوں کے خدشے کے پیش نظر سعودی عرب میں واقع اپنے فوجی اڈے کے حوالے سے اٹلی کی جانب سے کیے جانے والے فوری اور خفیہ اقدام کی تفصیلات سامنے لائی ہیں۔

اطالوی اخبار ریپبلیکا نے اعلیٰ حکومتی ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ اٹلی سعودی عرب کے الطائف ایئر بیس پر اپنے بعض جنگی طیاروں کو تیزی سے اور خفیہ طور پر دوسری جگہ منتقل کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اطالوی حکام کو خدشہ ہے کہ مذکورہ جنگی طیارے یمنی فورسز کے حملوں کا نشانہ بن سکتے ہیں۔ اس سے قبل بھی یہ اڈہ یمنی مسلح افواج کے حملے کا نشانہ بن چکا ہے، جس کے دوران ایک یورو فائٹر جنگی طیارے کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

باخبر ذرائع نے بتایا کہ C-130J قسم کے 2 فوجی ٹرانسپورٹ طیارے ان سازوسامان اور فوجی وسائل میں شامل تھے جنہیں براہ راست اور سنگین خطرے کے پیش نظر تیزی سے دوسری جگہ منتقل کیا گیا۔

 اس کے باوجود الطائف اڈے کے اندر اب بھی سیکڑوں اطالوی فوجی تعینات ہیں، جبکہ روم میں موجود انٹیلی جنس ادارے فوجیوں کے جزوی یا مکمل انخلا کے امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق، یمنی حکام نے اٹلی کو واضح کیا ہے کہ ان کی اٹلی کے ساتھ کوئی جنگ نہیں ہے، تاہم سوال یہ اٹھایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں اطالوی جنگی طیارے آخر کیا کر رہے ہیں؟

واضح رہے کہ سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام یمنی حملوں کا مؤثر مقابلہ کرنے اور ملک کے فوجی اڈوں سمیت غیر ملکی فوجی اڈوں کو تحفظ فراہم کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔

مشہور خبریں۔

ہم ڈوبتی کشتی پر سوار ہیں:صیہونی عہدہ دار

?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی اساتذہ یونین کے سربراہ کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت

’توشہ خانہ فہرست نامکمل‘، پی ٹی آئی کا جرنیلوں اور ججوں کی تفصیلات بھی جاری کرنے کا مطالبہ

?️ 13 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی  نے توشہ خانہ کی فہرست کو

جرمنی میں اسرائیل کے خلاف منفی رائے کا ریکارڈ

?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: جرمنی میں کی گئی ایک حالیہ رائے شماری سے پتہ

وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ذمہ داری اسحٰق ڈار کو سونپ دی

?️ 17 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول

افغان خواتین کے خلاف طالبان کی پالیسیوں پر ملائیشیا کی تنقید

?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں:ملائیشیا کے وزیر اعظم اور وزیر خزانہ انور ابراہیم نے اقوام

ایران کے مقابلے میں ٹرمپ کی پے در پے شکستیں؛ صیہونی اخبار کا اعتراف

?️ 16 اگست 2026سچ خبریں:صہیونی اخبار ہارٹیز نے ایران کے ساتھ جنگ میں ڈونلڈ ٹرمپ

لائن آف کنٹرول پر بھارتی گولہ باری سے 4 افراد شہید

?️ 9 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) لائن آف کنٹرول پر بھارتی گولہ باری سے

بہت ہوگیا! قانون اپنا راستہ بنائے گا، لاڈلے کو ملک سے کھلواڑ نہیں کرنے دیا جائے گا، وزیراعظم

?️ 28 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے پاکستان نے عالمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے