اسرائیل کا امریکی رائے عامہ کو متاثر کرنے کے لیے نے مصنوعی ذہانت کا سہارا:امریکی اخبار

رائے عامہ

?️

سچ خبریں:امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ دی ہے کہ صہیونی حکومت نے 50 ملین ڈالر مالیت کی ایک وسیع تشہیری مہم شروع کی ہے جس کا مقصد امریکہ میں رائے عامہ کو اپنے حق میں ہموار کرنا ہے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت نے امریکہ میں اپنی ساکھ بہتر بنانے اور رائے عامہ کو متاثر کرنے کے لیے 50 ملین ڈالر کی تشہیری مہم شروع کی ہے، جس میں مصنوعی ذہانت اور ٹرمپ کے قریبی افراد کی مدد لی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت کی کابینہ سماجی ذرائع ابلاغ کے سرگرم افراد اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی افراد کی مدد سے امریکہ میں اپنی ساکھ بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل نے مزید بتایا کہ اسرائیل اس مہم کے دوران مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار کیے گئے لاکھوں متون سے بھی استفادہ کر رہا ہے تاکہ اپنی تشہیری مہم کو زیادہ مؤثر بنایا جا سکے۔

اس سے قبل امریکی میگزین پولیٹیکو نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ صہیونی حکومت اور اس کے امریکی حامیوں میں امریکہ کے اندر اسرائیل کی سیاسی اور عوامی حیثیت میں نمایاں کمی پر تشویش بڑھتی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ مقبولیت میں کمی ایسے وقت میں سامنے آ رہی ہے جب ریپبلکن اور ڈیموکریٹ، دونوں جماعتوں کی جانب سے اسرائیل پر غیر معمولی سطح کی تنقید کی جا رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کے سامان کی ترسیل جاری

?️ 7 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)ملک میں کل ہونے والے عام انتخابات کے لیے

عدلیہ کے حکم کی پابندی کریں گے مگر بیرونی سازش کو نظراندازنہیں کیا جاسکتا.سپیکر اسدقیصر

?️ 9 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) قومی اسمبلی کا اہم ترین اجلاس شروع ہوگیا ہے قائدحزب

نیتن یاہو نے ٹرمپ کو تحفے کیوں دیا ؟

?️ 17 نومبر 2024سچ خبریں: یوں تو صیہونی حکومت نے شام کی خودمختاری کی خلاف

حکومت سنجیدہ ہے تو خود اقدام اٹھاتی، مذاکرات کرنے پر عدالت مجبور نہیں کر سکتی، چیف جسٹس

?️ 27 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کی تمام اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ

فلسطین کے مجوزہ بورڈ میں پاکستان کو شمولیت کی دعوت عظیم کامیابی قرار

?️ 19 جنوری 2026لاہور (سچ خبریں) پاکستان علماء کونسل نے فلسطین کے مجوزہ بورڈ میں

صہیونی حکومت یمنی عوام کی جانب سے دردناک جواب کی منتظر رہے

?️ 27 ستمبر 2025 یمن کی وزارتِ خارجہ نے اسرائیل کو سخت انتباہ دیتے ہوئے

پاکستان رہن سہن کے اعتبار سے دنیا کا سستا ترین ملک

?️ 1 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تحقیقی و تجزیاتی ادارے ’گو بینکنگ ریٹس‘ کی رپورٹ

امریکی زیڈ جنریشن اسرائیل کے بارے میں کیا کہتی ہے؟

?️ 30 اپریل 2024سچ خبریں: بائیڈن بخوبی جانتے ہیں کہ اگر فلسطینی حامی نوجوان یونیورسٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے