اسرائیل، امریکہ اور برطانیہ جواب کے لیے تیار رہیں؛یمن کا واضح پیغام 

اسرائیل، امریکہ اور برطانیہ جواب کے لیے تیار رہیں؛یمن کا واضح پیغام 

?️

سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے سینئر رکن محمد البخیتی نے کہا ہے کہ اسرائیل، امریکہ اور برطانیہ کو یمن کے جوابی ردعمل کے لیے تیار رہنا چاہیے، کیونکہ ان کے حملے یمن کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔

المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق  یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے سینئر رکن محمد البخیتی نے اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے یمن پر حالیہ فضائی حملوں کو ان کی شکست اور مایوسی کی علامت قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم صاف الفاظ میں کہتے ہیں یمن کی غزہ کے ساتھ عسکری حمایت ہر صورت جاری رہے گی، چاہے اس کی کتنی ہی قیمت کیوں نہ ادا کرنی پڑے۔
انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل مسلسل غیر فوجی اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں، اور دنیا جانتی ہے کہ ان کا اصل ہدف معصوم شہری ہیں۔
البخیتی نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ صیہونیوں نے سرخ لکیر عبور کر لی ہے، اور اسے یمن کے سخت ردعمل کا سامنا کرنا ہوگا۔
انہوں نے زور دیا کہ اسرائیل یمن سے لبنان تک نئی جنگی حکمت عملی تھوپنے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن یمن ایسی کسی حکمت عملی کو قبول نہیں کرے گا۔
مزید وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یمن کی غزہ کی حمایت کو ایران سے جوڑنے کی کوشش ایک گمراہ کن پراپیگنڈہ ہے ، ہماری عسکری کارروائیاں صرف اور صرف فلسطینی مزاحمتی تحریکوں  حماس اور اسلامی جہاد  کے ساتھ کوآرڈی نیشن میں ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یمن امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل کے تمام ممکنہ فوجی سیناریوز سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
البخیتی نے آخر میں انکشاف کیا کہ حالیہ حملے میں تل ابیب پر داغا گیا یمنی میزائل چار پرتوں پر مشتمل اسرائیلی دفاعی نظام کو چیرتے ہوئے اپنے ہدف تک پہنچا اور اس کی تباہ کن قوت نے صہیونی فوج کو حیران کر دیا۔
 ہم ہرگز اسرائیل کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ جنگی اصول خود طے کرے یا خطے کی تصویر اپنی مرضی سے بدلے۔ دشمن کی جانب سے اٹھایا جانے والا ہر قدم، خود ان کے لیے زیادہ نقصان دہ ہوگا۔

مشہور خبریں۔

60 فیصد برطانوی فیکٹریوں کے بند ہونے کا خطرہ

?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:بلومبرگ نے بتایا کہ ایک سروے کے نتائج کے مطابق 10

افواج پاکستان نے دشمن کے مکروہ حملے کا جواب دے کر تاریک رات کو چاندنی بنادیا، وزیراعظم

?️ 7 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دشمن

کیا بائیڈن غزہ کی جنگ ختم کر پائیں گے؟

?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں سے شائع ہونے والے اسرائیلی اخبار Ha’aretz نے

سینیٹ انتخابات: پنجاب سے زلفی بخاری، یاسمین راشد، صنم جاوید پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں، میاں اسلم

?️ 16 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میاں اسلم

ہمیں معاشی بحران کا سامنا ہے:امریکی صدر

?️ 1 فروری 2021سچ خبریں:امریکی صدر نے ایک پیغام جاری کیا جس میں انھوں نے

مقبوضہ مغربی کنارے اور یروشلم پر صہیونی فوج کا حملہ 

?️ 4 جولائی 2026سچ خبریں: صہیونی آبادکاروں نے جنوب الخلیل کے علاقے مسافر یطا میں واقع

ایف آئی اے شہباز شریف اور حمزہ کا تعلق بے نامی اکاؤنٹس سے ثابت کرنے میں ناکام رہی

?️ 14 اکتوبر 2022 لاہور:(سچ خبریں) لاہور کی خصوصی عدالت کے جج نے کہا ہے

سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے پیش کردہ قرارداد کو ویٹو کیوں کیا گیا؟

?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں:غزہ میں جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے