?️
سچ خبریں:عراق کے ہلال احمر کے ترجمان نے فلسطین اور لبنان کے مظلوم عوام کے لیے عراق کی جانب سے بڑی مقدار میں امدادی سامان بھیجے جانے کی اطلاع دی ہے۔
واعی نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کے ہلال احمر کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر غسان ثوینی نے کہا کہ یہ امدادی ادارہ عراق کے تمام صوبوں میں موجود ہے اور لبنان تک امدادی سامان پہنچانے کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مزاحمتی تحریک کو کیا کرنا چاہیے اور عرب ممالک کیا کر رہے ہیں؟ عراقی مزاحمتی تحریک کے ایک عہدیدار کا انڑویو
انہوں نے مزید کہا کہ عراق اس وقت 22 ہزار لبنانی شہریوں کی میزبانی کر رہا ہے اور انہیں طبی و نفسیاتی امداد فراہم کر رہا ہے تاکہ جنگی اثرات کا مقابلہ کیا جا سکے۔
ثوینی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 750 ہزار ٹن امدادی سامان فلسطینی عوام کے لیے مصر کے ہلال احمر کے ساتھ تعاون سے بھیجا جا چکا ہے، جبکہ لبنان کے مظلوم عوام کے لیے 15 ٹن طبی امداد اور غذائی سامان بھی فراہم کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: کیا افغانستان ، عراق ، لبنان ، یمن ، شام اور فلسطین میں بیک وقت ایک جیسی صورتحال اتفاقی ہے؟
اس سے قبل عراقی میڈیا نے کربلا اور نجف کے روضوں کے ذمہ داران کی مدد سے عراق کے مختلف صوبوں میں غزہ اور لبنان کے جنگ زدہ عوام کے لیے امدادی سامان جمع کرنے کی خبر دی تھی۔


مشہور خبریں۔
پنجاب حکومت تمام پارٹی دھڑوں کو منانے میں کامیاب ہوگئی
?️ 13 جون 2021لاہور (سچ خبریں)بزدار حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری کے
جون
جنوبی غزہ کی پٹی پر اسرائیلی توپ خانے کا حملہ
?️ 26 اپریل 2026 سچ خبریں:خبری ذرائع کے مطابق، صہیونی حکومت نے خان یونس پر
اپریل
زرمبادلہ کے ذخائر 8 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
?️ 6 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر
جنوری
امریکی تزویراتی تیل کے ذخائر 1982 کے بعد کی کم ترین سطح پر
?️ 20 اکتوبر 2026سچ خبریں:امریکہ کے تزویراتی پٹرولیم ذخائر میں خام تیل کی مقدار کم
اکتوبر
اسلامی ممالک غزہ کے لیے کیا کر رہے ہیں؟
?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ نے غزہ کی پٹی میں جنگ
نومبر
ماورا حسین کی راحت فتح پر بنائے گئے پیروڈی گانے کی ویڈیو وائرل
?️ 25 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ ماورا حسین کی جانب سے راحت فتح علی
فروری
صیہونی حزب اختلاف کا نیتن یاہو کو سخت اتنباہ
?️ 16 مئی 2024سچ خبریں: موجودہ صیہونی کابینہ کے اپوزیشن لیڈر نے اعلان کیا کہ
مئی
عمران خان ملک کی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکے ہیں بہتر استعفی دے دیں
?️ 30 جنوری 2021عمران خان ملک کی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکے ہیں بہتر
جنوری