?️
سچ خبریں:حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ ایران نے 12 روزہ جنگ میں امریکہ، اسرائیل اور مغربی قوتوں کے عزائم کو ناکام بنا دیا۔
المنار نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل، شیخ نعیم قاسم نے اسلامی جمہوریہ ایران کو صہیونی دشمن کے ساتھ حالیہ 12 روزہ جنگ میں کامیاب قرار دیا اور کہا کہ ایران نے ثابت کر دیا کہ وہ امریکہ، صہیونی حکومت اور مغربی ممالک کے خلاف تنہا کھڑا ہو سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، شیخ نعیم قاسم نے صہیونی دشمن کے خلاف ایران کی کامیابی کو سراہا،انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے دشمن کے اس حملے کے اہداف کو ناکام بنایا۔ صہیونی حکومت کا پہلا مقصد ایران کے یورینیم افزودگی کے پروگرام کا خاتمہ تھا، دوسرا ہدف میزائل پروگرام کو تباہ کرنا اور تیسرا مقصد اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام کا تختہ الٹنا تھا۔
شیخ نعیم قاسم نے زور دیا کہ ایران 12 روزہ جنگ کے بعد فاتح ٹھہرا اور جنگ بندی کا مطلب اسلامی جمہوریہ ایران کی فتح کا باضابطہ اعلان ہے۔ ایران میں رہبر معظم آیت اللہ خامنہای کی قیادت میں عوامی اتفاق رائے اور ہمہ گیر حمایت موجود ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی مسلح افواج، خاص طور پر سپاہ پاسداران اور سکیورٹی فورسز نے میدان میں اپنی جانفشانی سے اسلامی جمہوریہ کا بھرپور دفاع کیا، ایران نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ اکیلا بھی امریکہ، صہیونی ریاست اور مغرب کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہو سکتا ہے۔
حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ میں ایران کو مبارکباد دیتا ہوں کہ اس نے تنہا اسرائیل کو شدید نقصان پہنچایا، صہیونی حکومت نے جنگ شروع کرتے ہی امریکہ سے مدد طلب کی کیونکہ وہ ایرانی حملوں کے سامنے مکمل بےبس ہو گئی تھی۔
شیخ نعیم قاسم نے واضح کیا کہ تمام شواہد یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ایران کا جوہری پروگرام پرامن ہے، لیکن دشمنوں نے بے بنیاد الزامات اور بہانوں کے ذریعے ایران پر حملے کیے،تاہم یہ حملے ایرانی پرامن ایٹمی پروگرام کو روکنے یا مکمل طور پر تباہ کرنے میں ناکام رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے اس جنگ میں ثابت کیا کہ وہ کسی قیمت پر پیچھے نہیں ہٹے گا، آج کا ایران، جنگ سے پہلے کے ایران سے زیادہ مضبوط ہے، ایران نے یہ بھی ثابت کر دیا کہ امریکہ کی خطے میں مداخلت صرف اسرائیل کے دفاع کے لیے ہے نہ کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک کی حمایت کے لیے۔
شیخ نعیم قاسم نے زور دے کر کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک ایسے حملے کا نشانہ بنا جس کی کوئی بین الاقوامی قانونی یا اخلاقی توجیہ نہیں تھی،امریکہ اور اسرائیل کا اصل ہدف ہر اس آزاد اور مزاحمتی طاقت کو نشانہ بنانا ہے جو فلسطین کی آزادی کے لیے جدوجہد کر رہی ہو۔
انہوں نے کہا کہ ایران کا سب سے بڑا جرم یہ ہے کہ وہ فلسطین اور اس کے عوام کی حمایت کرتا ہے،اسرائیل ایک توسیع پسند حکومت ہے جو صرف فلسطینی سرزمین یا شامی گولان تک محدود نہیں رہے گی۔
آخر میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ اسرائیل پورے خطے پر قبضے کی خواہش رکھتا ہے اور وہ امریکہ کی مدد سے اپنے توسیع پسندانہ عزائم کو جاری رکھنا چاہتا ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
صیہونی خاندان: قیدیوں کی رہائی کا واحد راستہ ایک معاہدے تک پہنچنا ہے
?️ 8 جون 2025سچ خبریں: صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ نے مغربی ایشیا کے امور
جون
فیس بک کی فلسطین دشمنی کا ایک اور ثبوت
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:فیس بک نے فلسطین دشمنی کا ایک اور ثبوت دیتے ہوئے
اگست
بلوچستان: ژوب کینٹ پر مسلح دہشت گردوں کا حملہ ناکام
?️ 17 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں مسلح
جولائی
جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا مودی جارحیت دہراتا رہے گا۔ مشعال ملک
?️ 14 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال
مئی
پبلک اکائونٹس کمیٹی عوام کے ٹیکس کے پیسے کا محافظ فورم ہے: وزیر اعظم
?️ 3 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بلک اکائونٹس
دسمبر
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے 26 ویں آئینی ترمیم کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
?️ 16 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے 26 ویں
دسمبر
صوبائی الیکشن پر بات چیت کا وقت گزر چکا ہے،فواد چوہدری
?️ 17 اپریل 2023لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا
اپریل
روسی سیاستدان کے خلاف دہشت گردی کا منصوبہ ناکام
?️ 19 فروری 2024سچ خبریں:روس کی فیڈرل سیکیورٹی سروس FSB نے پیر کو اعلان کیا
فروری