انڈونیشیا غزہ میں آٹھ ہزار امن فوجی بھیجنے کی تیاری میں مصروف

غزہ

?️

سچ خبریں:انڈونیشی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ میں استحکام لانے والی فورس کے تحت آٹھ ہزار اہلکار تعینات کرنے کی تیاری کر رہی ہے، جن میں زیادہ تر انجینئرنگ اور میڈیکل یونٹس شامل ہوں گے۔

انڈونیشیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ میں استحکام لانے والی فورس کے فریم ورک میں آٹھ ہزار فوجی اہلکار بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:غزہ جنگ بندی کے نفاذ کے طریقہ کار پر ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان اختلاف کے 6 شعبے

اندونیشی فوج نے کہا ہے کہ وہ آٹھ ہزار اہلکاروں پر مشتمل ایک دستہ غزہ میں استحکام لانے والی فورس میں شامل کرنے کے لیے تیار کر رہی ہے۔

اندونیشی مسلح افواج کے سربراہ مارولی سیمنجونتاک نے کہا کہ اہلکاروں کی تعداد اور ان کی تعیناتی کے وقت کے بارے میں منصوبہ بندی ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔

ان کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کسی بھی ممکنہ تعیناتی میں بنیادی توجہ انجینئرنگ اور میڈیکل یونٹس پر ہوگی۔

بلومبرگ نے رپورٹ دی کہ انڈونیشیا نے حالیہ مہینوں میں غزہ کے حوالے سے اپنی سفارتی کوششوں میں اضافہ کیا ہے، کیونکہ صدر پرابوو سوبیانتو عالمی امن مشنز اور تنازعات کے بعد استحکام کے لیے اپنے ملک کے کردار کو بڑھانا چاہتے ہیں۔

پرابوو نے ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنی تقریر میں کہا تھا کہ انڈونیشیا غزہ یا دیگر علاقوں میں امن کو یقینی بنانے کے لیے بیس ہزار یا اس سے بھی زیادہ امن فوجی بھیجنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے مصر میں غزہ کے مستقبل پر ہونے والے ایک اجلاس میں بھی شرکت کی، جس کی قیادت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کر رہے تھے، اور جس میں دنیا کے درجنوں رہنما موجود تھے۔

مزید پڑھیں:غزہ جنگ بندی میں دوہرا کھیل: ٹرمپ کا اصرار، نیتن یاہو کا انکار 

انڈونیشیا حال ہی میں ٹرمپ کی امن ٹیم میں بھی شامل ہوا ہے۔ پرابوو نے کہا کہ اگر اسرائیل فلسطینی ریاست کو تسلیم کرتا ہے تو ان کا ملک اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے لیے تیار ہوگا۔

مشہور خبریں۔

ٹک ٹاکر کی جان کو خطرہ، گھر کے باہر پولیس تعینات کر دی گئی

?️ 21 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) 14 اگست کے روز مینار پاکستان پر موجود متاثرہ 

عرب پارلیمنٹ کا دہشت گردی کی فہرست میں آبادکاروں کے نام شامل کرنے کا مطالبہ

?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:عرب پارلیمنٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نہتے فلسطینیوں

دہشت گردی میں اضافہ تشویشناک ہے لیکن نا قابل کنٹرول نہیں ہے، رانا ثنا اللہ

?️ 1 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ  نے گزشتہ روز

افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کی وجوہات

?️ 24 دسمبر 2022سچ خبریں:طالبان کی عبوری حکومت کے ہائیر ایجوکیشن کے وزیر نے بڑے

مغربی کنارے میں آبادی کا تناسب بدلنے کی صہیونی سازش

?️ 2 ستمبر 2026سچ خبریں:فلسطینی امور کے ماہر محمد شاہدی نے مغربی کنارے میں صیہونی

صیہونی حکومت کے ساتھ جنگ کا احتمال: نصر اللہ

?️ 1 اگست 2022سچ خبریں:   لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر

صیہونیوں کے ہاتھوں 1200 فلسطینیوں پر پینے کا پانی بند

?️ 17 دسمبر 2022سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے

وزیراعظم کا وادی تیراہ میں خوارج کی فائرنگ سے پُرامن شہریوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

?️ 27 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وادیٔ تیراہ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے