بھارت میں کورونا وائرس کی شدت کے پیش نظر جو بائیڈن نے بھارت کے خلاف اہم قدم اٹھا لیا

بھارت میں کورونا وائرس کی شدت کے پیش نظر جو بائیڈن نے بھارت کے خلاف اہم قدم اٹھا لیا

?️

واشنگٹن (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس کی شدت کے پیش نظر امریکی صدر جو بائیڈن نے بھارت کے خلاف اہم قدم اٹھاتے ہوئے بھارت پر سفری پابندی عائد کردی ہے جس کا اطلاق اگلے ہفتے سے ہوگا۔

خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ امریکا میں اگلے ہفتے سے بھارت سے آنے والے افراد پر داخلے کی پابندی ہوگی۔

پریس سیکریٹری جین پساکی نے اپنے بیان میں کہا کہ سینٹرز فارڈیزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن کی سفارش پر انتظامیہ بھارت سے آنے والوں پر پابندی ہوگی، انہوں نے کہا کہ بھارت میں کووڈ-19 کے غیرمعمولی کیسز اور وائرس کی کئی اقسام موجود ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اس پالیسی کا اطلاق 4 مئی سے ہوگا۔

خیال رہے کہ بھارت میں ایک مرتبہ پھر یومیہ کورونا وائرس کے کیسز میں غیرمعمولی اضافے کے بعد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے ہیں، بھارتی حکام کے مطابق ملک میں مزید 3 لاکھ 79 ہزار 257 کیسز رپورٹ ہوئے جو ایک دن میں اب تک رپورٹ ہونے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔

نئے کیسز کے بعد بھارت میں مجموعی کورونا کیسز کی تعداد ایک کروڑ 83 لاکھ ہوگئی، کورونا کیسز کی تعداد کے نتاظر میں امریکا کے بعد بھارت کا شمار ہوتا ہے جہاں وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 645 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 4 ہزار 832 ہوگئی ہے۔

گزشتہ ہفتے بھارتی وزیر صحت نے ملک میں کورونا وائرس کی نئی قسم کی موجودگی کا انکشاف کیا تھا، وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ مہاراشٹر سے حاصل نمونوں میں نئی قسم کے کورونا وائرس کی موجودگی کے بارے میں معلوم ہوا ہے۔

مشہور خبریں۔

میرواعظ کاجیل میں یاسین ملک اور شبیر احمد شاہ کی گرتی ہوئی صحت اظہار تشویش

?️ 30 اکتوبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل

غزہ میں صہیونی حکومت کی تازہ ترین جارحیت

?️ 28 اکتوبر 2024سچ خبریں:صہیونی حکومت کے فضائی اور زمینی حملوں نے غزہ کے رہائشی

امریکہ نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطین کے خلاف یکطرفہ کارروائی سے باز رہے

?️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں :  امریکی وزیر خارجہ نے صیہونی حکومت سے مطالبہ کیا

صیہونیوں نے غزہ کا مواصلاتی نظام کیوں منقطع کیا ہے؟

?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی اتھارٹی کے انفارمیشن آفس نے

جماعت اسلامی کراچی کا وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے ’حقوق کراچی‘ کا اعلان

?️ 26 اگست 2025کراچی: (سچ خبریں) جماعت اسلامی کراچی نے 31 اگست بروز اتوار کو

پاکستان نے ٹی ٹی پی کیخلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کر دیا

?️ 20 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری

پیغمبر اکرم ؐکے بارے میں روسی صدر کا بیان؛عالم اسلام کا خیر مقدم

?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں:روس کے صدر کی جانب سے پیغمبر اسلام کی شان میں

امریکا اور یورپی یونین کا پاکستان کے انتخابات سے متعلق اظہارِ تشویش

?️ 10 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) یورپی یونین اور امریکا نے پاکستان میں 8

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے