?️
پیرس (سچ خبریں) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں کل جمعہ کی شام ایک مسلح شخص نے پولیس خاتون پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئیں۔
خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق پیرس کے جنوب مغربی علاقے میں قائم پولیس اسٹیشن پر عرب نژاد شہری نے خاتون پولیس اہلکار پر چاقو سے حملہ کیا اور وہ ہلاک ہوگئیں۔
پولیس عہدیدار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ پیرس سے 60 کلومیٹر دور قصبے ریمبولیٹ میں اسٹیشن پر ایک اور پولیس افسر کی فائرنگ سے حملہ آور بھی زخمی ہوگیا، ان کا کہنا تھا کہ حملہ اسٹیشن کے محفوظ دروازے پر دوپہر 2 بج کر 20 منٹ پر ہوا، انہوں نے کہا کہ ہلاک خاتون پولیس اہلکار کی عمر 48 سال تھیں۔
فرانس کے وزیر اعظم جین کیسٹیکس اور وزیرداخلہ جیرالڈ ڈارمینن دونوں کا کہنا تھا کہ وہ جائے وقوع کی طرف جا رہے ہیں۔
واقعے کی تفتیش کرنے کے والے ذرائع کا کہنا تھا کہ حملہ آور 36 سالہ تھا اور سیکیورٹی سروس ان کے حوالے سے معلومات نہیں رکھتی تھیں۔
خیال رہے کہ فرانس میں اس سے قبل بھی اس طرح کے حملہ ہوتے رہے ہیں جن کا الزام کالعدم تنظیموں پر عائد کیا جاتا ہے جبکہ سینکڑوں افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں۔
گزشتہ برس 29 اکتوبر کو فرانس کے شہر نیس میں ایک حملہ آور نے چاقو کے وار کر کے ایک خاتون کا گلا کاٹنے کے علاوہ 2 افراد کو ہلاک جبکہ متعدد کو زخمی کردیا تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ شہر کے ایک گرجا گھر میں پیش آیا، مذکورہ حملے کو شہر کے میئر نے دہشت گردی کا واقعہ قرار دے دیا تھا۔
پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ چاقو سے خاتون کا گلا کاٹا گیا جبکہ فرانسیسی سیاستدان میرین لی پین نے بھی حملے میں گلا کاٹے جانے کا ذکر کیا۔
پولیس اہلکار کے قتل کے واقعے کے بعد فرانسیسی صدر عمانویل میکرون نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات پیرس کی دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ متاثر نہیں ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ فرانس دہشت گردوں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گا۔
ادھر فرانسیسی وزیر داخلہ جیرالڈ ڈارمانان نے کہا ہے کہ پیرس کے قریب ایک پولیس سینٹر میں حملہ آور نے گھس کر ایک خاتون پولیس اہلکار کو چاقو گھونپ دیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی اور بعد ازاں اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔


مشہور خبریں۔
اپنے وعدے کے مطابق راستے بند ہونے کے باوجود لاہور پہنچا ہوں
?️ 22 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ
ستمبر
صہیونیوں کا حماس کے ساتھ معاہدے ایک اہم سمجھوتہ
?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے 12 ٹی وی چینل کے سروے کے نتائج
ستمبر
سندھ : آج سے انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز
?️ 24 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) صوبہ سندھ میں انسداد پولیو مہم کا آج 24
جنوری
ٹرمپ افغانستان میں موجود امریکی ہتھیار واپس لے: پاکستان
?️ 8 مارچ 2025سچ خبریں: پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے
مارچ
چین کی سلامتی کونسل پر کڑی تنقید، ایران پر حملے کو جواز دینے کی مذمت
?️ 3 اپریل 2026سچ خبریں:چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل
اپریل
وزیر اعظم کا امیر قطر سے رابطہ، اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت
?️ 10 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قطر کے
ستمبر
برطانیہ کا دعویٰ: ہم ایران کے خلاف کسی جارحانہ کارروائی میں حصہ نہیں لیں گے
?️ 21 مارچ 2026سچ خبریں: برطانوی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ ملک کبھی بھی
مارچ
کینیڈا نے فلسطینی ریاست کو 3 عجیب و غریب شرائط کے ساتھ تسلیم کر لیا
?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے اعلان کیا کہ
جولائی