اسرائیلی دہشت گردی پر عالمی ردعمل، بیلجیم کے وزیر نے اسرائیل پر شدید پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کردیا

اسرائیلی دہشت گردی پر عالمی ردعمل، بیلجیم کے وزیر نے اسرائیل پر شدید پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کردیا

?️

بیلجیم (سچ خبریں) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری اور مقبوضہ بیت المقدس میں نہتے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے استعمال پر عالمی سطح پر سخت رد عمل سامنے آیا ہے اور اب بیلجیم کے ایک وزیر آنڈرے فلاہو نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیل پر کڑی پابندیاں عاید کرنے کا مطالبہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق فلاہو نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل بے دردی کے ساتھ فلسطینیوں کا بے دریغ قتل عام کررہا ہے، انہوں نے کہا کہ اسرائیلی بمباری بلا جواز اور مجرمانہ ہے۔

ایک پریس بیان میں بیلجیم کے وزیر نے کہا کہ عالمی قانون کے احترام کو یقینی بنانے کے لیے اسرائیل پر کڑی پابندیاں عاید کرنے کی ضرورت ہے، محض بیانات نہیں بلکہ اسرائیلی کو فلسطینیوں کے خلاف جرائم سےباز رکھنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو بے گناہ اور معصوم فلسطینیوں کے قتل عام کی اجازت نہیں دی جاسکتی، اسرائیل طاقت کا استعمال کرکے امن کے قیام کی تمام امیدیں توڑ رہا ہے۔

واضح رہے کہ 7 مئی کو مشرقی یروشلم میں رات کے وقت ہونے والی جھڑپ میں اسرائیلی پولیس اور فلسطینی صحت ورکرز نے بتایا تھا کہ کم از کم 205 فلسطینی اور 17 اسرائیلی پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

اگلے روز بھی اسرائیلی فورسز نے بیت المقدس میں خصوصی عبادات کے لیے مسجد اقصیٰ کے قریب جمع ہونے والے سیکڑوں فلسطینیوں کو مسلسل دوسری رات بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 80 افراد زخمی ہوئے جن میں کم سن اور ایک سال کی عمر کا بچہ بھی شامل تھا جبکہ 14 افراد کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

بعدازاں 9 مئی کو بھی بیت المقدس میں مسجد اقصٰی کے قریب ایک مرتبہ پھر اسرائیلی فورسز کی پُر تشدد کارروائیوں کے نتیجے میں سیکڑوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مسجد الاقصیٰ میں اسرائیلی فوج کے حملے کے نتیجے میں 300 فلسطینی شہریوں کے زخمی ہونے کے بعد حماس نے اسرائیل میں درجنوں راکٹس فائر کیے تھے جس میں ایک بیرج بھی شامل تھا جس نے یروشلم سے کہیں دور فضائی حملوں کے سائرن بند کردیے تھے، جس کے بعد اسرائیل کی جانب سے بمباری کی گئی جس میں خان یونس، البوریج کیمپ اور الزیتون کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔

فلسطینی محکمہ صحت نے بتایا کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں میں 9 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 106 افراد زخمی ہوئے ان میں سے زیادہ تر بچے آپس میں رشتہ دار ہیں۔

مشہور خبریں۔

عراقی کردستان کے لیے خطرناک امریکی منصوبہ

?️ 25 جون 2023سچ خبریں:عراقی سیاست دانوں نے اس ملک کے کردستان علاقے کو ہتھیاروں

دفاعی سیکورٹی کے میدان میں شہید امام خامنہ ای کی خدمات پر ایک نظر

?️ 11 جولائی 2026سچ خبریں: آج ہم ایک ایسے شہید رہنما کے بارے میں بات کر

عمان کے مفتی اعظم کا صیہونی حکومت کی انتہا پسند کابینہ کا مقابلہ کرنے کا مطالبہ

?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:عمان کے مفتی اعظم نے اسلامی امت سے متحد ہو کر

لاطینی امریکہ میں امریکی فوجی اڈوں کی میزبانی پر خطرے کی گھنٹیاں بج رہی ہیں

?️ 25 جون 2025سچ خبریں: ایران کے خلاف صیہونی حکومت اور امریکہ کی بڑھتی ہوئی

پی آئی اے کا قبل از وقت ریٹائر ہونے والے ملازمین کے حق میں اہم اعلان

?️ 19 فروری 2021کراچی(سچ خبریں) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے قبل از وقت ریٹائر ہونے والے

صیہونیوں کے جرائم روکو ؛رام اللہ کی امریکہ اور سلامتی کونسل سے اپیل

?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:فلسطینی محکمہ خارجہ اور تارکین وطن کی وزارت نے ایک بیان

فرانس میں مسلسل وسیع ہڑتالیں/20 سے 30% پروازیں منسوخ

?️ 16 فروری 2023سچ خبریں:فرانس کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ایوی ایشن نے اعلان کیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی مارکیٹ پر انحصار کرتی ہیں، وزارت خزانہ

?️ 16 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے