اگر اسرائیل کو ایران جنگ کے نتائج کا علم ہوتا تو وہ کبھی اس میں داخل نہ ہوتا: اردنی تجزیہ کار

ایران

?️

سچ خبریں:اردنی تجزیہ کار عریب الرنتاوی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایران نے امریکی اور صہیونی جارحیت کے مقابلے میں طاقتور انداز میں ابھرتے ہوئے واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات میں برتری حاصل کی ہے۔

اردنی تجزیہ کار عریب الرنتاوی کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ معاہدہ طاقت کے توازن میں اہم موڑ ہے، جس سے ایران کو نمایاں سیاسی و اسٹریٹجک برتری حاصل ہوئی جبکہ امریکہ اور اسرائیل اپنے اعلان کردہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اردنی تجزیہ کار عریب الرنتاوی نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدہ جنگ کے بعد طاقت کے توازن میں ایک اہم موڑ کی حیثیت رکھتا ہے۔ ان کے مطابق تہران اس جنگ سے ایسے سیاسی اور اسٹریٹجک فوائد کے ساتھ نکلا ہے جو امریکہ اور اسرائیل کی حاصل کردہ کامیابیوں سے زیادہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ معاہدہ ایران کے بیشتر مطالبات کو تسلیم کرتا ہے اور مرحلہ وار مذاکرات کے اصول کو مستحکم کرتا ہے۔ اس معاہدے میں ایران کے پرامن جوہری توانائی کے استعمال کے حق کو تسلیم کیا گیا ہے اور افزودہ یورینیم کے ذخائر ایران کی سرزمین پر ہی رہیں گے۔

 اسی طرح ایران کے میزائل پروگرام کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا اور لبنان کا معاملہ علاقائی معاہدات سے منسلک کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے اور منجمد اثاثوں کی بتدریج بحالی کی ضمانتیں بھی دی گئی ہیں۔

عریب الرنتاوی نے کہا کہ دوسری جانب امریکہ اور اسرائیل اپنے اعلان کردہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہے، جن میں ایران کے نظام حکومت کا خاتمہ، اس کے جوہری اور میزائل پروگرام کو روکنا اور اس کے علاقائی اتحادیوں کو کمزور کرنا شامل تھا۔

ان کے مطابق صہیونی حکام نے بھی یہ اعتراف کیا ہے کہ اگر انہیں جنگ کے نتائج کا علم ہوتا تو وہ اس میں داخل نہ ہوتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اس جنگ کے بعد پہلے سے زیادہ تنہائی اور کمزوری کا شکار ہو کر نکلا ہے جبکہ عرب اتحادیوں کا امریکہ کے سکیورٹی ڈھانچے پر اعتماد بھی کم ہوا ہے۔

مشہور خبریں۔

سپریم کورٹ میں ترقی کیلئے 3 ججوں کے ناموں پر نظرثانی، بار کونسلز کا اعتراض

?️ 23 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان بار کونسل اور عدالت عظمیٰ کے سینئر

ٹرمپ کے ساتھ نیتن یاہو کی گفتگو کے مواد کے بارے میں عبرانی میڈیا کا دعویٰ 

?️ 8 جون 2026سچ خبریں: اسرائیلی ریاست کے چینل 12 نے دعویٰ کیا ہے کہ بنیامین

سانحہ مری: عثمان بزدار کسی ایک اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوئے

?️ 12 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) مری میں برفباری کے سیزن اور موسم کی پیشگوئی

عالمی برادری اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے لیے اقدامات کرے

?️ 27 مارچ 2023سچ خبریں:سعودی وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز ایک بیان جاری کیا

سعودی عرب میں خواتین کی سزائے موت کے حیران کن اعداد و شمار

?️ 18 اکتوبر 2021سچ خبریں: انسانی حقوق کے لیے سعودی یورپی تنظیم نے گذشتہ ایک

ایک سال میں صیہونیوں کے ہاتھوں 700 سے زائد فلسطینی خواتین اور بچیاں شہید اور زخمی

?️ 9 مارچ 2022سچ خبریں:انسانی حقوق مرکز المیزان کے مطابق قابض صیہونی حکومت کی فوج

مقبوضہ علاقوں میں مظاہروں کے پس پردہ حقائق

?️ 12 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی داخلی صورت حال میں انتشار بالخصوص نیتن یاہو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے