افغانستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران طالبا ن پر شدید حملے، سینکڑوں طالبان ہلاک ہوگئے

افغانستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران طالبا ن پر شدید حملے، سینکڑوں طالبان ہلاک ہوگئے

🗓️

کابل (سچ خبریں) ایک طرف جہاں افغانستان میں امن کی کوششیں جاری ہیں وہیں دوسری طرف افغان سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے مابین شدید جھڑپیں بھی جاری ہیں جن کے نتیجے میں آئے دن متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہورہے ہیں اور اب تازہ ترین حملوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران طالبان کے سینکڑوں افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران افغان فوج کی کاروائیوں میں طالبان گروہ کے کم از کم ایک سو چھے عناصر ہلاک ہوئے ہیں-

موصولہ اطلاعات کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ صوبے ہلمند کے مختلف علاقوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران افغان فوج کی کارروائیوں میں طالبان گروہ کے کم از کم ایک سو چھے عناصر ہلاک ہوئے ہیں۔

دوسری جانب افغانستان کے صوبے بغلان کے صوبائی کونسل کے رکن اسداللہ شہباز نے منگل کو افق خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان نے صوبے بغلان میں ایک فوجی چوکی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں نو فوجی جاں بحق ہوگئے جبکہ اس حملے میں طالبان سولہ فوجیوں کو اپنے ساتھ بھی لے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کل رات سے شروع ہونے والی یہ جھڑپ صبح ختم ہوئی اور اس چوکی پر طالبان کا قبضہ ہو گیا۔

اسداللہ شہباز کا کہنا تھا کہ طالبان نے چوکی پر قبضہ کرنے کے بعد فوجی سازوسامان اور ہتھیار اپنے ساتھ لے گئے اور فوج کی کئی بکتر بند گاڑیوں کو آگ لگا دی۔

مشہور خبریں۔

مغربی ممالک کی طرح عربوں کا بھی دوغلہ پن

🗓️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:روس کے خلاف کھیلوں پر پابندی نے عرب دنیا میں بڑے

نئے بیلسٹک میزائل سے متعلق فواد چوہدری کا اہم بیان

🗓️ 26 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نئے بیلسٹک میزائل کے

یمن میں جنگ کا دائرہ وسیع کرنے میں امریکہ کے لیے رکاوٹیں

🗓️ 22 جنوری 2024سچ خبریں: اگرچہ امریکیوں کے پاس صیہونی حکومت کو موجودہ بحری ناکہ

ایک اور طوفان الاقصی؛اس بار بحیرہ احمر میں

🗓️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے بحیرہ احمر میں ایک اسرائیلی بحری جہاز

پنجاب میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں واپس مل گئیں۔

🗓️ 27 جون 2022لاہور(سچ خبریں)لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)

اردگان کے نئے ترکی پر زور دینے کی کیا وجوہات ہیں؟

🗓️ 27 فروری 2025سچ خبریں: بظاہر ترکی کی حکمران جماعت کے سربراہ رجب طیب اردگان

مریم نواز نے سپریم کورٹ کو نشانہ بنایا

🗓️ 24 فروری 2021لاہور(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا

سانحہ 9 مئی: فوجی عدالتوں سے 25 مجرمان کو 10 سال قید بامشقت تک کی سزائیں

🗓️ 21 دسمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) سانحہ 9 مئی میں ملوث 25 مجرمان کو فوجی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے