?️
سچ خبریں:امریکی نیشنل انٹیلیجنس ادارے (ODNI) کی سالانہ رپورٹ میں ایک چونکا دینے والا انکشاف سامنے آیا ہے، جس میں اعتراف کیا گیا ہے کہ شام کے شمال مغربی علاقوں میں سرگرم دہشتگرد گروہ ہیئت تحریر الشام کے سرغنہ ابو محمد الجولانی اور اس کے ساتھیوں نے حالیہ ہفتوں میں 1,000 سے زائد بے گناہ شہریوں کو قتل کیا۔
لبنانی چینل المیادین کی رپورٹ کے مطابق، امریکی انٹیلیجنس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہیئت تحریر الشام اور اس کے اتحادی گروہ حراس الدین نے رواں ماہ شمال مغربی شام میں مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بناتے ہوئے وسیع پیمانے پر پرتشدد کارروائیاں کیں، جن میں علوی اور عیسائی برادری کے افراد شامل تھے۔
رپورٹ کے مطابق، دہشتگرد تنظیم داعش شام میں دوبارہ منظم ہو رہی ہے اور اس نے الجولانی کی قیادت والے نظام پر حملے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شام میں سیاسی عدم استحکام، اقتدار کی تبدیلی اور بیرونی مداخلت نے ملک کو ایک طویل عرصے سے بے یقینی اور انتشار کا شکار بنا رکھا ہے، جس کا نتیجہ داعش اور دیگر دہشتگرد گروہوں کے دوبارہ فعال ہونے کی صورت میں نکل سکتا ہے۔
یہ رپورٹ ایک ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب امریکہ خود ماضی اور حال میں الجولانی اور اس کے زیر قیادت گروہوں کی براہ راست یا بالواسطہ حمایت کرتا رہا ہے۔
کئی رپورٹس اور تجزیے اس حقیقت کی نشاندہی کر چکے ہیں کہ امریکا نے ان گروہوں کو شام میں حکومتِ بشار الاسد کے خلاف ایک کارآمد ہتھیار کے طور پر استعمال کیا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ امریکی اعتراف نہ صرف زمینی حقائق کی تصدیق کرتا ہے بلکہ خود امریکا کی مداخلت پسندانہ اور دوغلی پالیسی پر بھی سوالیہ نشان اٹھاتا ہے کیونکہ وہ ایک طرف انسانی حقوق کے دعوے کرتا ہے اور دوسری طرف دہشتگرد گروہوں کی پشت پناہی کرتا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
کیا امریکہ نے حیقیقت میں اسرائیل کی امداد بند کر دی ہے؟
?️ 26 جون 2023سچ خبریں: امریکی حکومت نے دعویٰ کیا کہ اس نے صہیونی بستیوں
جون
سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت روکنے کے لیے لندن میں مظاہرہ
?️ 2 فروری 2023سچ خبریں:یمن جنگ میں سعودی عرب کے ساتھ برطانوی حکومت کے ہتھیاروں
فروری
صیہونیوں کی لبنان دھماکوں کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا کرنے کی کوشش
?️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی تجزیہ نگاروں کی جانب سے بیروت میں پیجر حملوں
ستمبر
اسرائیل حیران ہے کہ کرے کیا ؟
?️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں:اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے الاقصیٰ طوفانی آپریشن کے
اکتوبر
فواد چوہدری عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے
?️ 21 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری مدعو
نومبر
کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی بات ماننے سے ملک کو نقصان ہوگا
?️ 21 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ
اکتوبر
صیہونی ریاست کی صورتحال؛ صیہونی اخبار کی زبانی
?️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایک صیہونی اخبار نے مقبوضہ علاقوں سے صہیونیوں کے بڑے
اکتوبر
اسرائیل کی حمایت میں کمی
?️ 1 جون 2021سچ خبریں:امریکی مرکز برائے سلامتی اور انٹلی جنس اسٹڈیز (جسے امریکی انٹلی
جون