?️
سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی جانب سے پیش کردہ نئی تجویز نہ تو پائیدار جنگ بندی کی ضمانت دیتی ہے اور نہ ہی غزہ سے صیہونی فوج کے مکمل انخلاء کو شامل کرتی ہے،اس کے برعکس، تل ابیب اپنے تمام قیدیوں کی تدریجی رہائی کا خواہاں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بائیڈن کی جنگ بندی کی تجویز میں متعدد رکاوٹیں
لبنانی نشریاتی ادارے المیادین کی رپورٹ کے مطابق حماس کے ایک سینئر رہنما نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی تازہ ترین مذاکراتی تجویز میں جنگ بندی شامل نہیں ہے اور یہ تجویز دراصل حماس سے قیدیوں کے معاملے پر کنٹرول چھیننے کی ایک تدریجی کوشش ہے۔
حماس کے اس ذریعے کے مطابق، اسرائیل کی تجویز میں حماس کی بنیادی شرائط یعنی مستقل جنگ بندی اور صیہونی فوج کی غزہ سے مکمل واپسی شامل نہیں ہے، اس لیے یہ تجویز ان کے لیے قابل قبول نہیں ہو سکتی۔
صیہونی تجویز کے نمایاں نکات میں سے ایک 9 اسرائیلی قیدیوں کی رہائی ہے، جن میں عیدان الکساندر نامی اسرائیلی-امریکی فوجی بھی شامل ہے۔
اس کے علاوہ 45 روزہ جنگ بندی، غزہ کے راستوں کی مشروط بحالی، اور امدادی سامان کی اسرائیلی شرائط کے مطابق ترسیل بھی تجویز کا حصہ ہے،اس منصوبے کے مطابق، صیہونی فوج ان علاقوں میں دوبارہ تعینات ہوگی جو 2 مارچ سے پہلے اس کے زیر کنٹرول تھے۔
فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تجویز مذاکرات کے دوسرے مرحلے میں داخل ہونے کے لیے تیار کی گئی ہے، جس میں مستقل جنگ بندی، غزہ سے فوجی انخلاء، حماس کے اسلحے کی ضبطی، اور غزہ کی حکمرانی کے نظام سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے۔
اسرائیل اس بات کی ضمانت حاصل کرنا چاہتا ہے کہ مستقبل میں حماس کو غزہ پر حکمرانی کا کوئی اختیار حاصل نہ ہو،ذرائع کے مطابق، حماس نے تاحال اس تجویز پر کوئی سرکاری ردعمل نہیں دیا ہے اور اس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
عمران خان نے ہندوستان کو خبردار کیا
?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں: عمران خان نے قطر کے الجزیرہ ٹیلی ویژن چینل پر
دسمبر
یمن نے کن ممالک کو دشمن ممالک کی فہرست میں ڈالا ہے؟
?️ 21 فروری 2024سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے امریکہ اور
فروری
عمران خان کا عالمی تنظیموں سے یٰسین ملک کی جان بچانے کا مطالبہ
?️ 27 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)کشمیری حریت رہنما یٰسین ملک کو تہاڑ جیل میں
جولائی
ایک یہودی ادارہ: اسرائیل نے ایران کے 574 میزائلوں میں سے صرف 201 کو روکا
?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی تھنک ٹینک کے ایک تجزیے سے پتہ چلتا ہے
جولائی
ہفتہ وار مہنگائی بدستور 37 فیصد سے زائد
?️ 7 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حساس قیمت انڈیکس (ایس پی آئی) سے پیمائش
اکتوبر
پی ڈی ایم والے 26 مارچ کو بے نقاب ہوجائیں گے:شیخ رشید
?️ 24 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ
مارچ
کیا حزب اللہ الاقصیٰ طوفان کی جنگ میں داخل ہوگا؟
?️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں:الاقصیٰ طوفانی کارروائی میں صیہونی حکومت کی بھاری شکست کے پہلے
اکتوبر
فلسطینیوں نے اسرائیلی فوج کے ایک برج کو آگ لگائی
?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں: آج ہفتہ کو فلسطینی نوجوانوں نے مغربی کنارے کے جنوب
ستمبر