?️
سچ خبریں:حماس نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت اور جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کے خلاف دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کی کال دیتے ہوئے عوام سے سڑکوں پر نکلنے کی اپیل کی ہے۔
فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے آج بروز منگل ایک بیان جاری کرتے ہوئے عرب، اسلامی دنیا اور عالمی برادری کے تمام باضمیر اور آزادی پسند انسانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دنیا کے مختلف شہروں اور دارالحکومتوں میں بڑے پیمانے پر ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے منعقد کریں اور غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے خلاف قابض فاشسٹ حکومت کی جاری ظالمانہ جارحیت کے خلاف فوری عملی اقدام کریں۔
یہ بھی پڑھیں: حماس کا فلسطینی عوام کی حمایت کرنے پر ملائیشیا کے خلاف کاروائی پر اظہار افسوس
حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگی مجرم حکومت اور اس کے سربراہ بنیامین نیتن یاہو مسلسل اور جان بوجھ کر جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور ثالثوں کے سامنے کیے گئے وعدوں سے راہِ فرار اختیار کر رہے ہیں، جو کہ بین الاقوامی قوانین اور انسانی اقدار کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
حماس نے زور دیا کہ آنے والے دن، خصوصاً ہر ہفتے جمعہ سے اتوار تک، غزہ میں نسلکشی کے خلاف عالمی احتجاجی تحریک کے طور پر منائے جائیں تاکہ دنیا کی اجتماعی آواز اسرائیلی جرائم کے خلاف بلند ہو۔
مزید پڑھیں: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے فلسطینیوں کی حمایت میں اہم بیان جاری کردیا
حماس نے مزید کہا کہ قابض حکومت پر ہر ممکن دباؤ ڈالا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنی وحشیانہ جارحیت کو فوری طور پر بند کرے، آتشبس کی پابندی کرے، غزہ کے تمام گذرگاہیں کھولے، امدادی سامان کی فراہمی ممکن بنائے اور تعمیرِ نو کا عمل شروع کرے۔


مشہور خبریں۔
قرآن کی توہین کے پیچھے کون لوگ ہیں؟
?️ 23 جولائی 2023سچ خبریں:مغربی ممالک کے دوہرے معیار اور بے حسی کا مشاہدہ قرآن
جولائی
ہانیہ عامر بھارت میں کام کیے بغیر وہاں ’سپر اسٹار‘ بن گئیں، نادیہ خان
?️ 13 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان
اکتوبر
مولانا فضل الرحمٰن کی سکھر میں میڈیا سے گفتگو
?️ 21 ستمبر 2022سکھر: (سچ خبریں) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے
ستمبر
طوفان الاقصی آیت اللہ خامنہ ای کی نظر میں
?️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں: طوفان الاقصی آپریشن، جسے آیت اللہ خامنہ ای نے تباہ
اکتوبر
غزہ کے خلاف صہیونی جرائم کا تسلسل
?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں:سلامتی کونسل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر غاصب صیہونی
اکتوبر
سندھ کا ترقیاتی بجٹ باقی صوبوں کے مقابلے میں زیادہ ہے، وزیراعلیٰ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس
?️ 15 جون 2024سندھ : (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پوسٹ بجٹ
جون
ایم کیو ایم مگرمچھ کے آنسو بہا رہی ہے۔ مرتضی وہاب
?️ 20 نومبر 2025کراچی (سچ خبریں) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ایم
نومبر
قیدیوں کے تبادلے کے دوسرے مرحلے میں نیتن یاہو کی رکاوٹوں پر صیہونی عہدیداروں کا ردعمل
?️ 2 مارچ 2025 سچ خبریں:صیہونی اپوزیشن رہنماؤں اور سابق حکام نے قابض وزیر اعظم
مارچ