روانڈا میں فرانس کی جانب سے کی جانے والی نسل کشی پر فرانسیسی صدر نے معافی مانگتے ہوئے اسے غلطی قرار دے دیا

روانڈا میں فرانس کی جانب سے کی جانے والی نسل کشی پر فرانسیسی صدر نے معافی مانگتے ہوئے اسے غلطی قرار دے دیا

?️

روانڈ (سچ خبریں) روانڈا میں فرانس کی جانب سے کی جانے والی نسل کشی پر فرانسیسی صدر ایمینوئل میکرون  نے معافی مانگتے ہوئے اسے غلطی قرار دے دیا ہے لیکن دوسری جانب ملک میں نسل کشی سے بچنے والے اہم گروہ ایبوکا نے کہا کہ ہمیں اس تقریر سے مایوسی ہوئی ہے کیونکہ انہوں نے واضح معافی نہیں مانگی ہے بلکہ صرف اس نسل کشی کی وضاحت کی ہے جو صرف ایک ڈھونگ ہے۔

تفصیلات کے مطابق فرانسیسی صدر ایمینوئل میکرون نے روانڈا کے دورے کے موقع پر کہا ہے کہ فرانس 1994 میں روانڈا کی نسل کشی میں اپنی ذمے داری کو تسلیم کرتا ہے اور ساتھ ہی اس تنازع میں اپنے ملک کے کردار کے لیے ذاتی حیثیت میں معافی مانگی۔

خبر کے مطابق، انہوں نے یہ بیان کیگالی نسل کشی کی یادگار پر ایک منعقدہ تقریر کے دوران دیا، جہاں اجتماعی قتل عام کے دوران ڈھائی لاکھ افراد کو دفن کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ اپریل 1994 میں شروع ہونے والی 100 روزہ خونریزی کے دوران ہوٹو ملیشیا کے ذریعے تقریبا 8 لاکھ نسلی توتسی اور اعتدال پسند ہوتس مارے دیے گئے تھے، نسل کشی جولائی 1994 میں اس وقت ختم ہوئی جب موجودہ صدر کاگامے کی زیر سربراہی روانڈن پیٹریاٹک فرنٹ (آر پی ایف) یوگنڈا سے ملک میں داخل ہوئے اور ملک کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا۔

میکرون نے کہا کہ فرانس نے ان لوگوں کی بات نہیں مانی جنہوں نے روانڈا میں ہونے والے قتل عام کے بارے میں خبردار کیا تھا اور اس نسل کشی کے دوران غیرجانبدار رویہ رکھا جو شاید قانوناً درست نہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ آج آپ کے ساتھ عاجزی اور احترام کے ساتھ کھڑے ہو کر میں اپنی ذمہ داریوں کو تسلیم کرنے آیا ہوں تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اس نسل کشی میں فرانس کا کوئی کردار نہیں تھا۔

صدر نے کہا کہ فرانس کا فرض ہے کہ وہ سچائی جاننے کے بعد اختیار کی گئی مجرمانہ خاموشی کے دوران اس کی وجہ سے روانڈا کے عوام پر گزرنے والی مشکلات کو تسلیم کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صرف وہی لوگ جو معاف کر سکتے ہیں جو خوفناک دہشت سے بچ گئے تھے اور معافی بطور تحفہ دینے کی درخواست کی۔

صدر کگامے نے اس تقریر کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے الفاظ معافی سے کہیں زیادہ قیمتی اور سچائی پر مبنی ہیں ،گوکہ میکرون نے اپنے پیشرو سے زیادہ عاجزانہ رویہ اختیار کیا لیکن روانڈا میں بہت سے لوگوں کو اس تقریر کے دوران سرکاری معافی کی امید تھی۔

دوسری جانب ملک میں نسل کشی سے بچنے والے اہم گروہ ایبوکا نے کہا کہ ہمیں اس تقریر سے مایوسی ہوئی ہے، انہوں نے واضح معافی نہیں مانگی۔

ایسوسی ایشن کے صدر ایگڈے نینکنگا نے کہا کہ میکرون نے معافی دینے کی درخواست نہیں کی بلکہ واقعتاً نسل کشی کی وضاحت کرنے کی کوشش کی کہ یہ سب کیسے ہوا، انہوں نے کیا نہیں کیا، ان کی ذمہ داریاں کیا تھیں، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ہمیں سمجھتے ہیں۔

ایمینوئل میکرون کا یہ دورہ مارچ میں ایک فرانسیسی تفتیشی پینل کی اس رپورٹ کے اجراء کے بعد ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نوآبادیاتی رویے نے فرانسیسی عہدے داروں کو اندھا کردیا ہے اور حکومت نے اس قتل عام کی پیش گوئی نہ کرنے کی سنجیدہ اور بھاری ذمہ داری قبول کی ہے تاہم اس رپورٹ میں فرانس نے ان ہلاکتوں میں براہ راست ملوث ہونے سے انکار کردیا۔

کگامے نے کہا کہ روانڈا کے عوام شاید فرانس کے اپنے کردار کو کبھی بھلا نہ سکیں لیکن وہ معاف کر سکتے ہیں۔

میکرون نے اپریل میں سابق صدر فرینکوئس مٹیرینڈ کی روانڈا کے حوالے سے دستاویزات کھولنے پر اتفاق کیا ہے، مٹیرینڈ نسل کشی کے دوران نگراں تھے، اس کے فورا بعد ہی روانڈا نے اپنی ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں بتایا گیا کہ فرانس کو معلوم تھا کہ نسل کشی کی تیاری کی جارہی ہے اور اسے فعال کرنے کی ذمہ داری قبول کی تھی اور اس نے روانڈا کے اس وقت کے صدر جووینل ہبیریمانا کی حمایت جاری رکھی ہے۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فرانسیسی عہدیداروں نے روانڈا کی حکومت کو مسلح کیا، مشورے دیے، تربیت کی، اسلحے سے لیس کیا اور تحفظ فراہم کیا، اس کے بعد فرانس نے کئی سالوں تک اپنے کردار کو چھپانے کی کوشش کی۔

یاد رہے کہ 6 اپریل 1994 کو روانڈ کے اس وقت کے صدر جوینال ہابیاری مانا (ہوتو قبیلے سے تعلق رکھتے تھے) کولے جانا والا جہاز فائرنگ کے نتیجے میں گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

مشہور خبریں۔

خیبر پختونخوا کابینہ میں 15 وزراء کو شامل کیے جانے کا امکان

?️ 25 فروری 2024پشاور: (سچ خبریں) صوبہ خیبر پختونخوا کابینہ میں 15وزراء کو شامل کیے

امریکہ کا غلط رویہ جنگ کے خاتمے میں سب سے اہم رکاوٹ ہے: عراقچی

?️ 13 مئی 2026 سچ خبریں:ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے

پاکستان کی وزارت خارجہ: تہران اور اسلام آباد کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے کا سلسلہ جاری ہے

?️ 5 مئی 2025سچ خبریں: ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کے دوران

اسرائیل استثنیٰ کے ساتھ فلسطین میں نسل کشی کر رہا ہے؛ اقوام متحدہ کی رپورٹ

?️ 21 مئی 2026سچ خبریں:اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانیز نے کہا ہے کہ

یونیسیف: غزہ میں روزانہ 28 بچے مرتے ہیں

?️ 5 اگست 2025سچ خبریں: یونیسیف نے اعلان کیا: غزہ کی پٹی میں روزانہ 28

اردگان کی سومالی کی خودمختاری کے خلاف اسرائیل کی کوشش پر سخت تنقید 

?️ 5 فروری 2026 سچ خبریں:  ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے اسرائیل کی

امریکہ اور اس کے عرب اتحادی یمنی فوج کا مقابلہ کیوں نہیں کر رہے؟

?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں: امریکی مگیزین نے باخبر ذرائع کے حوالے سے اپنی ایک

گوادراورکوئٹہ میں حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت ہو گئی ہے

?️ 7 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے