ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے فلسطینیوں کی حمایت میں اہم بیان جاری کردیا

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے فلسطینیوں کی حمایت میں اہم بیان جاری کردیا

?️

ملائیشیا (سچ خبریں) ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے فلسطینیوں کی حمایت میں اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو دہشت گرد ریاست اسرائیل کے جرائم کے خلاف اپنی آواز کو بلند کرنا چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کی مدد کرے اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے جرائم کی مذمت کی جائے۔

ملائیشن ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا کہ فلسطینی قوم 73 سال سے ظلم کا شکار ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ دنیا فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہوجائے  اور اسرائیلی ریاست کے جرائم اور مظالم کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کی طرف سے اسرائیلی ریاست کے انسانیت کے خلاف جرائم پر مواخذہ نہ ہونے کے نتیجے میں صہیونی ریاست کے جرائم اور مظالم مزید بڑھ گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنی زندگی میں صہیونی ریاست کے نسل پرستانہ وژن کو زوال پذیر ہوتا دیکھ رہے ہیں۔

مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے خلاف جو کچھ ہو رہا ہے وہ مغربی جمہوریت کے ماتھے  پر بدنما داغ ہے۔

انہوں نے عالمی برادری سے فلسطینیوں کے حوالے سے دہرا معیار ترک کرنے کا مطالبہ کیا۔

سابق ملائیشن وزیراعظم نے کہا کہ ہم فلسطینیوں کو ان کے حال پر نہیں چھوڑ سکتے، ہمیں فلسطینیوں کو انصاف فراہم کرنے کے لیے تحریک کو متحرک کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی مہاجرین کو اپنے علاقوں میں واپس جانے کا حق حاصل ہے، اسرائیل نے طاقت کے ذریعے ان کے حق واپسی کو دبا رکھا ہے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل میں نیا بحران؛ مسلسل جنگوں کے سائے میں ریورس مائیگریشن میں اضافہ

?️ 14 جولائی 2025سچ خبریں: حالیہ عرصے میں اسرائیلی میڈیا پر یہودیوں کے مقبوضہ علاقوں سے

صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں 80 سالہ فلسطینی کی شہادت

?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:  شمالی رام اللہ کے گاؤں جلجلیہ میں رہنے والے 80

صیہونی وزیر اعظم کی بائیڈن کے ساتھ ملاقات اتنی بورننگ تھی کہ بائیڈن سو گئے

?️ 29 اگست 2021سچ خبریں:یمنی سپریم انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے ایک ٹوئٹر پوسٹ میں

افغان طالبان نے اقوام متحدہ میں اپنا عبوری نمائندہ مقرر کیا

?️ 17 دسمبر 2021سچ خبریں: فائیق نے سابق افغان صدر اشرف غنی کے مقرر کردہ

کیا بائیڈن روس کے لیے بہتر ہیں؟

?️ 25 فروری 2024سچ خبریں:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے گزشتہ روز امریکی صدر جو

امریکی فوجی مشیر نے روسی وزارت دفاع کو کیا طلب

?️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں:  روسی وزارت دفاع نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ

امریکہ یوکرین جنگ سے منسلک افراد کی جائیداد ضبط کرنے میں مشغول

?️ 29 اپریل 2022سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان نے یوکرین میں جنگ سے متعلق افراد

دہشتگردی اور انتہاپسندی کا مرکز کہاں ہے؟

?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں: ایک فلسطینی ویب سائٹ نے سویڈن اور مقبوضہ فلسطین کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے