?️
سچ خبریں:ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے غزہ میں جاری مظالم کو عالمی ضمیر کا امتحان قرار دیتے ہوئے کہا کہ صرف مذمت کافی نہیں، نسل کشی کے خلاف عملی اقدامات ضروری ہیں۔
ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت اور فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کو بیدار ضمیروں کا امتحان قرار دیتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ صرف مذمتی بیانات پر اکتفا نہ کرے بلکہ نسل کشی روکنے کے لیے عملی اقدامات کرے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے کہا کہ بین الاقوامی اداروں کی ناکامی اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ دنیا بھر کی حکومتیں اور اقوام متحدہ جیسے ادارے واضح اور مؤثر اقدامات اٹھائیں تاکہ غزہ میں جاری ظلم و ستم کو روکا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف جو کچھ ہو رہا ہے، وہ صرف ایک انسانی بحران نہیں بلکہ ایک اجتماعی نسل کشی ہے، جس پر عالمی ضمیر کو بیدار ہو کر ردعمل دینا چاہیے۔
اسی تناظر میں، مراکش کے مختلف شہروں میں ہزاروں شہریوں نے ایک بار پھر اسرائیلی منصوبے کے خلاف شدید احتجاج کیا جس کے تحت غزہ کے رہائشیوں کو جبراً بےدخل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
یہ مظاہرے غزہ لہو لہان ہے کے عنوان سے 78ویں ہفتے مسلسل منعقد کیے گئے، جن کی کال ہیئت مراکشی حمایت از قضایای امت نے دی تھی۔
مظاہروں کا انعقاد شفشاون، طنجہ، مکناس، القصر الکبیر، آگادیر، تازه، اور ازمور جیسے شہروں میں ہوا، جہاں مظاہرین نے فلسطینی پرچم اور مقاومت فلسطین کے حق میں بینرز اٹھا رکھے تھے،مظاہرین نے فوری جنگ بندی اور اسرائیلی جنگی جرائم کے خاتمے کا مطالبہ کیا اور عالمی برادری سے مؤثر مداخلت کی اپیل کی۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کی شرط مان لی
?️ 15 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) انتخابی اتحاد کے حوالے سے مسلم لیگ ن نے
اپریل
4 ووٹ ابھی بھی ہماری جیب میں تھے، 28 ویں ترمیم کیلئے رکھ لئے۔ فیصل واوڈا
?️ 12 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ چار ووٹ
نومبر
ترکی لیبیا کی عوام کی مدد کرنے کو تیار
?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں:اردگان نے لیبیا میں سیلاب کی وجہ سے جان بحق ہونے
ستمبر
ٹرمپ: میں نے دنیا کو ایٹمی جنگ سے بچایا
?️ 3 ستمبر 2023سچ خبریں: نیویارک کے اٹارنی جنرل سے ملاقات میں سابق امریکی صدر
ستمبر
نازش جہانگیر نے مشکل حالات کا مقابلہ کیسے کیا؟
?️ 5 مئی 2021کراچی (سچ خبریں) اداکارہ و ماڈل نازش جہانگیر نے اپنی زندگی میں
مئی
گوگل اور فیس بک کو اب قانونی دائرے میں لایا جا رہا ہے
?️ 25 جنوری 2022لندن (سچ خبریں)گوگل اور فیس بک کو اب قانونی دائرے میں لایا
جنوری
پاکستان کے خلاف افغان طالبان رجیم کا مذموم پروپیگنڈا بے نقاب
?️ 24 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کے خلاف افغان طالبان رجیم کا مذموم
اکتوبر
ایلون مسک نے ٹرمپ کو کہا: اگر میں وہاں نہ ہوتا تو آپ صدر نہ ہوتے۔ تم کتنے ناشکرے ہو
?️ 6 جون 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کی آج کی تقریر اور سوشل میڈیا پر
جون