مقبوضہ فلسطین میں توانائی کا بحران؛صیہونی اخبار کی زبانی

مقبوضہ فلسطین میں توانائی کا بحران؛صیہونی اخبار کی زبانی

?️

سچ خبریں:صیہونی خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیل بجلی کے شدید بحران میں مبتلا ہو چکا ہے جس سے ختم کرنے کے لیے صیہونی حکام کرپٹو کرنسی فارم توانائی کی کھپت کو خطرناک حد تک بڑھا رہے ہیں۔

صیہونی خبررساں ادارے (News1) نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کرپٹو کرنسی فارموں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے باعث بجلی کے سنگین بحران سے دوچار ہے۔ حکومت نے توانائی کے بے قابو استعمال پر قابو پانے کے لیے قومی پالیسی تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کے ساتھ جنگ کے بعد اسرائیل کو معیشت میں گہرا دھچکا/ صیہونیوں کا معیار زندگی گرا

 عبرانی زبان کے خبررساں ادارے (News1) نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل اس وقت بجلی کے شدید بحران سے گزر رہا ہے اور اگر کرپٹو کرنسی کی مائننگ میں تیزی برقرار رہی تو ملک کی توانائی کا بنیادی ڈھانچہ عدم استحکام کا شکار ہو سکتا ہے۔

 (News1) کے مطابق، کرپٹو کرنسی کی مائننگ کرنے والے فارم اسرائیل کی بجلی کی پیداوار کا انتہائی بڑا حصہ استعمال کر رہے ہیں، اور ان مائننگ مشینوں کی روزافزوں کھپت نے ملک کے توانائی کے نظام کو بے مثال دباؤ میں ڈال دیا ہے۔

رمزارز کے فارم اسرائیل کی توانائی کو نگل رہے ہیں، بجلی کی بڑھتی ہوئی مانگ نے اسرائیل کے پاور سیکٹر کو تاریخ کے سب سے بڑے بحران میں دھکیل دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کی وزارتِ توانائی، خزانہ اور بنیادی ڈھانچے نے ایک غیر معمولی اقدام کرتے ہوئے اس بحران سے نمٹنے کے لیے ایک جامع قومی پالیسی تشکیل دینے کی تیاری شروع کر دی ہے۔

یہ پالیسی ان تمام پہلوؤں کا احاطہ کرے گی جو مستقبل میں کرپٹو کرنسی کی صنعت کی سرگرمیوں کو منظم کریں گے، بالخصوص توانائی کے استعمال پر پابندیاں اور حد بندی طے کی جائیں گی۔

اس مقصد کے لیے حکومت نے عوام، ماہرینِ توانائی، اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کو مشاورت کے عمل میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے تاکہ اس بڑھتی ہوئی صنعت کے لیے ایک قانونی و تکنیکی فریم ورک تیار کیا جا سکے۔

توانائی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کرپٹو مائننگ مشینیں طویل وقت تک انتہائی زیادہ توانائی استعمال کرتی ہیں جس کے باعث بجلی کے گرڈ پر مستقل دباؤ بڑھ رہا ہے،ان کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے بروقت اقدامات نہ کیے تو اسرائیل کو وسیع پیمانے پر بلیک آؤٹ یا توانائی کے شدید خسارے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:مصر اور صہیونی ریاست کے درمیان گیس معاہدہ

ماہرین کے مطابق اسرائیل میں کرپٹو کرنسی کی غیر منظم سرگرمیاں نہ صرف ملک کی توانائی کی پالیسی کو چیلنج کر رہی ہیں بلکہ یہ قومی سلامتی اور اقتصادی استحکام کے لیے بھی خطرہ بنتی جا رہی ہیں حکومت کے لیے سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ وہ ٹیکنالوجی کی ترقی اور توانائی کے تحفظ کے درمیان ایک پائیدار توازن قائم کر سکے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی فوج کے ہاتھوں ایک صیہونی آبادکار ہلاک

?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت نے اعلان کیا کہ عسقلان کے قریب صیہونی عسکریت

بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں تین نہتے کشمیریوں کو شہید کردیا

?️ 1 اگست 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں آئے دن

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان مندی میں تبدیل

?️ 14 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے کاروباری روز

نیب مولانا سے ڈرتی ہے

?️ 4 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات

امریکہ کا بنیادی مقصد مادورو کو اقتدار سے ہٹانا ہے۔ وینزویلا پر قبضہ ممکن نہیں

?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں: لاطینی امریکی مسائل کے ایک ترک ماہر نے وینزویلا کے

عراق میں داعش کا خاتمہ کیسے ممکن ہوا؟

?️ 23 اگست 2023سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ ممبر نے حالیہ مہینوں میں داعش کے اہم

صیہونیوں کی شاہد آفریدی کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش

?️ 20 جون 2024پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اسرائیلی حمایتیوں کے

چوہدری نثار پی ٹی آئی میں آجاتے ہیں تو ہمیں فائدہ ہوگا:فواد چوہدری

?️ 25 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں) سابق وزیر داخلہ اور سینئر سیاستدان چوہدری نثارعلی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے