?️
سچ خبریں:صیہونی اخبار نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل جان بوجھ کر غزہ اور مغربی پٹی میں امدادی سرگرمیوں کو محدود کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں ٹن غذائی و طبی امداد سرحدوں پر پھنسی ہوئی ہے اور انسانی بحران مزید شدت اختیار کر رہا ہے۔
صیہونی اخبار ہارٹیز نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں امدادی سامان کی رسائی میں جان بوجھ کر رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے اور قابض حکام نے ایک سخت گیر رویہ اختیار کیا ہوا ہے جس کے باعث غزہ اور کرانہ باختری میں انسانی امداد کی سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:صیہونی حکام کی غزہ جانے والے امدادی ٹرکوں کی لوٹ مار کی اجازت؛صیہونی اخبار کا انکشاف
عربی 21 کے مطابق، اگرچہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے اعلان کے بعد توقع کی جا رہی تھی کہ انسانی امداد کی فراہمی میں آسانی ہوگی، تاہم صیہونی حکومت اب بھی امداد کی مناسب مقدار کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دے رہی، جس کے نتیجے میں انسانی بحران اپنی شدت کے ساتھ برقرار ہے۔
ہارٹیز نے رپورٹ دی کہ اسرائیل نے نئی پابندیاں عائد کرتے ہوئے غزہ اور مغربی پٹی میں سرگرم کئی بین الاقوامی و مقامی امدادی تنظیموں کو اپنے کام بند کرنے پر مجبور کر دیا ہے جن میں وہ تنظیمیں بھی شامل ہیں جنہیں پہلے سے تل ابیب کی جانب سے باضابطہ منظوری حاصل تھی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سخت گیر طریقہ کار کے تحت ان امدادی تنظیموں کو نہ صرف اپنے تمام ملازمین کی تفصیلی معلومات جمع کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے بلکہ ان ملازمین کے خاندانوں سے متعلق معلومات بھی فراہم کرنا ضروری کر دیا گیا ہے،اس کے بغیر نہ تو وہ امدادی سامان داخل کر سکتے ہیں اور نہ ہی ان کے کارکن مقبوضہ فلسطین کا ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔
صیہونی اخبار کا کہنا ہے کہ جن تنظیموں کو خود امدادی سامان غزہ لے جانے کی اجازت نہ ملی، وہ اقوام متحدہ یا دیگر مجاز اداروں کے ذریعے سامان داخل کرنے کی درخواست کر رہی تھیں، لیکن اسرائیل نے اس طریقے کی بھی راہ روک دی۔
اس پالیسی کے نتیجے میں ہزاروں ٹن امدادی سامان — جن میں خیمے، پناہ گاہوں کی تعمیر کا سامان، پینے کے پانی کی فراہمی کے آلات، سردی کے ملبوسات، ذاتی حفظانِ صحت کا سامان اور بڑی مقدار میں خوراک شامل ہے — غزہ کی سرحد کے باہر پھنس کر رہ گیا ہے۔
مزید پڑھیں:غزہ میں بھیجی جانے والی امداد کی چوری
ہارٹیز نے بشری الخالدی، پالیسی ڈائریکٹر آکسفام برائے فلسطینی علاقوں، کے حوالے سے لکھا کہ اسرائیل کی یہ کارروائیاں دراصل ایک وسیع تر حکمتِ عملی کا حصہ ہیں، جس کا مقصد غزہ کو غیر قابلِ رہائش بنانا اور اجتماعی سزا کے طور پر بحران کو گہرا کرنا ہے۔


مشہور خبریں۔
چین کے خلاف امریکہ کی نئی حکمت عملی میں مسلم ممالک کا اہم رول
?️ 13 اپریل 2021(سچ خبریں) امریکہ چین کے خلاف ایک بہت بڑی سرد جنگ میں
اپریل
کیف میں زور دار دھماکے ، یوکرینی دارالحکومت لرز اٹھی
?️ 19 جولائی 2026سچ خبریں: یوکرینی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ آج صبح سویرے دارالحکومت
جولائی
ماسکو کے خلاف ٹرمپ کا موقف تبدیل کرنے کا مقصد کیا ہے
?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی اخبار پولیٹیکو نے ایک رپورٹ میں وائٹ ہاؤس کے
جولائی
نکی ہیلی کا 2024 کے امریکی انتخابات میں حصہ لینے کا امکان
?️ 2 فروری 2023سچ خبریں:مختلف رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ اقوام متحدہ میں امریکہ
فروری
پیپلزپارٹی نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے مواخذے کا مطالبہ کیا
?️ 21 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سینیٹ میں اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے
فروری
ہمارا موقف اور کیس مضبوط ہے، جو بھی سنے گا وہ کینالز منصوبے کو ترک کردے گا، مراد علی شاہ
?️ 14 اپریل 2025سیہون: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ
اپریل
غزہ میں 17 ہزار بچے شدید غذائی قلت کا شکار
?️ 3 اگست 2025سچ خبریں: غزہ میں میڈیکل ریلیف آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر محمد ابو عفش نے
اگست
جنوبی افریقہ کے سابق صدر کو قید کی سزا
?️ 17 دسمبر 2021سچ خبریں:جنوبی افریقہ کی ایک عدالت نے اس ملک کے سابق صدر
دسمبر