میانمار کی باغی فوج کے جنگی جرائم، درجنوں بچوں کا قتل عام کردیا گیا

میانمار کی باغی فوج کے جنگی جرائم، درجنوں بچوں کا قتل عام کردیا گیا

?️

میانمار (سچ خبریں) میانمار کی باغی فوج کے جنگی جرائم کے بارے میں اہم انکشاف ہوا جس میں بتایا گیا ہے کہ میانمار کی فوج نے حکومت پر قبضے کے بعد سنگین جنگی جرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے درجنوں بے گناہ بچوں کا قتل عام کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بچوں کے حقوق کی تنظیم سیو دا چلڈرن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ میانمار کی باغی فوج  نے منتخب حکومت پر قبضے کے بعد کشیدگی کے دوران مبینہ طور پر 40 سے زائد بچوں کو بھی ہلاک کردیا۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق تنظیم کا کہنا تھا کہ میانمار کی صورت حال دگرگوں ہے جہاں 6 سالہ بچہ بھی فوج کی فائرنگ کی زد میں آچکا ہے، مقامی تنظیموں کے مطابق میانمار میں اب تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 536 سے زائد ہوچکی ہے۔

دوسری جانب گرفتار رہنما آنگ سان سوچی پر میانمار کے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کا بھی مقدمہ کردیا گیا ہے۔

قبل ازیں آنگ سان سوچی اور دیگر 4 رہنماؤں کے خلاف گزشتہ ہفتے مقدمات قائم کیے گئے تھے، جن کے تحت انہیں 14 سال قید کی سزا ہوگی تاہم نئے مقدمات مزید اضافہ ہیں۔

تازہ الزامات میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس انتخابات کے دوران کووڈ-19 کی پابندیوں کی خلاف ورزی کی گئی، غیر قانونی واکی ٹاکی کا استعمال کیا اور ایسی معلومات شائع کیں جو خوف و ہراس پھیلانے کا باعث بن سکتی ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ مسلح فورسز سڑکوں پر اندھادھند فائرنگ کرتی ہیں اور کئی افراد اپنے گھروں میں ہی نشانہ بن چکے ہیں۔

منڈالے سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان کا کہنا تھا کہ ان کی 6 سالہ بچی کو پولیس نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ان کے والد کو گرفتار کرنے کے لیے گھر پر چھاپہ مار رہی تھی جو مارچ کے بعد واپس گھر آئے تھے۔

مقتول بچی کی بہن کا کہنا تھا کہ پولیس نے دروازے پر لاتیں ماریں اور جب دروازہ کھل گیا تو انہوں نے میرے والد سے گھر میں کسی اور کی موجودگی کے بارے میں بھی پوچھا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب میرے والد نے نفی میں جواب دیا تو ان پر جھوٹ بولنے کا الزام عائد کرتے ہوئے گھر کی تلاشی شروع کردی اور اسی دوران 6 سالہ بچی دوڑ کر اپنے والد کے پاس پہنچی، انہوں نے کہا کہ میری 6 سالہ بہن پر پولیس نے فائر کیا اور وہ دم توڑ گئیں۔

میانمار کے شہر منڈالے میں دیگر واقعات میں 14 سالہ لڑکے کو بھی نشانہ بنایا گیا اور خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انہیں گھر کے اندر گولی مار دی گئی، دارالحکومت ینگون میں باہر کھیلنے والے 13 سالہ لڑکے کو بھی فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

بچوں کے حقوق کی تنظیم نے خبردار کیا کہ ان کارروائیوں کے دوران بچوں کی ایک بڑی تعداد زخمی بھی ہوگئی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ بچوں کی نفسیات پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ یکم فروری کو میانمار کی فوج نے ملک میں منتخب سیاسی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا اور دیگر سیاست دانوں سمیت آنگ سان سوچی کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مختلف الزامات کے تحت مقدمات چلائے جارہے ہیں۔

فوج کے اس عمل کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا تھا جو تاحال جاری ہے، جس میں اب تک فورسز کی جانب سے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا گیا، جس کے باعث سیکڑوں مظاہرین ہلاک اور زخمی ہوئے۔

مشہور خبریں۔

بیٹے کی فائرنگ سے زخمی جے یو آئی رہنما مفتی کفایت اللہ چل بسے

?️ 28 اگست 2025مالاکنڈ (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع ملاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ

وزیر اعظم دوشنبے میں چینی صدر سے ملاقات کریں گے

?️ 16 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم دشنبے میں شیڈول

او آئی س کی وزرائے خارجہ کونسل کا غیر معمولی اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا

?️ 18 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائے

الیکشن کمیشن شفاف انتخابات یقینی بنائے، سپریم کورٹ

?️ 3 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ کے معاملے پر پی

فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کی کس خوبی کو بیان کیا ہے

?️ 13 جون 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا

برطانوی پارلیمان امریکہ اور اسرائیلی حکومت کے خلاف تنقید کا مرکز بن گیا

?️ 14 اپریل 2026سچ خبریں: برطانوی ایوانِ زیريں کے ارکان کی جانب سے مشرق وسطیٰ

سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں برکس کا سب سے بڑا تجارتی شریک

?️ 25 اگست 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اس ملاقات

امریکہ نے اسرائیل کو غزہ پر زمینی حملے سے روکا، وجہ ؟

?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں:پانچ امریکی عہدیداروں نے آج واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ امریکی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے