?️
واشنگٹن (سچ خبریں) کچھ دن پہلے امریکا کے صدر جوبائیڈن کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہیں تین بار سیڑھیوں پر لڑکھڑاتے دیکھا گیا جس کے بعد دنیا بھر میں ان کا مذاق اڑایا گیا تاہم اب امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ان کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا ہے کہ جوبائیڈن صدارتی انتخابات میں بھی اسی طرح لڑکھڑائے تھے لیکن انہوں نے ووٹوں میں چوری کرکے اپنے آپ کو سنبہال لیا۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک کے موجودہ صدر جوبائیڈن کے طیارے پر چڑھنے کے دوران دو سے تین بار سیڑھیوں پر لڑکھڑانے اور پھر تقریبا گرجانے پر ان کا مذاق اڑایا ہے۔
امریکی صدر 78 سالہ جوبائیڈن 20 مارچ کو واشنگٹن ڈی سی سے اٹلانٹا کے لیے ایئرفورس کے طیارے پر سوار ہونے کے دوران لڑکھڑائے تھے۔
جوبائیڈن کے لڑکھڑانے کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں انہیں طیارے کی سیڑھیوں پر چڑھنے کے دوران کم از کم تین بار لڑکھڑاتے ہوئے اور ایک بار تقریبا گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
جوبائیڈن کے لڑکھڑانے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ٹوئٹر پر کئی افراد نے ان کا مذاق بھی اڑایا تھا اور ان کی صحت سے متعلق بھی چہ مگوئیاں ہونے لگی تھیں، جوبائیڈن کی صحت پر چہ مگوئیوں کے بعد وائیٹ ہاؤس نے واضح کیا تھا کہ ان کی صحت ٹھیک ہے۔
جوبائیڈن کے طیارے کی سیڑھیوں پر لڑکھڑانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ان کا مذاق اڑاتے ہوئے ان کے لیے کہا کہ وہ ان سے انتخابات میں نہیں ہارے تھے۔
برطانوی اخبار دی ایکسپریس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے پام بیچ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر جوبائیڈن کی سیڑھیوں پر گرنے کی ویڈیو دیکھنے کے بعد ان کا مذاق اڑایا۔
رپورٹ میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی کلپس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ جہاں ڈونلڈ ٹرمپ نے جوبائیڈن کا مذاق اڑایا، وہیں انہوں نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ انہوں نے 2020 کے انتخابات میں جوبائیڈن سے شکست نہیں کھائی تھی، علاوہ ازیں ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے نے بھی جوبائیڈن کے لڑکھڑانے پر ان کا مذاق اڑایا۔
یاد رہے کہ جوبائیڈن وہ پہلے امریکی صدر نہیں ہیں جو سیڑھیوں پر لڑکھڑائے، ان سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ بھی متعدد بار لڑکھڑانے یا گرنے کے خوف سے سیڑھیوں پر آہستہ چلتے دکھائی دیے تھے۔
ان سے قبل سابق امریکی صدر باراک اوباما بھی سیڑھیوں پر لڑکھڑا گئے تھے جب کہ ماضی میں بھی متعدد صدور و نائب صدور بھی سیڑھیوں پر لڑکھڑا گئے تھے۔


مشہور خبریں۔
جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا مقرر
?️ 12 نومبر 2023پشاور: (سچ خبریں) نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان کے انتقال کے بعد
نومبر
عمران، بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی اپیل، نیب پراسیکیوشن ٹیم نوٹیفائی کرنے کیلئے مہلت
?️ 5 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس
جون
عمران خان کا اڈیالہ جیل میں آنکھوں کا معائنہ مکمل، ٹیم واپس روانہ ہوگی
?️ 15 فروری 2026راولپنڈی (سچ خبریں) سابق وزیراعظم عمران خان کا اڈیالہ جیل میں آنکھوں
فروری
اسرائیل اپنے وجود کے بحران سے دوچار
?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:فلسطینی عوام مزاحمتی محاذ کا کہنا ہے کہ اس وقت صیہونی
اگست
خطے میں امن کیسے ہوگا؟بادشاہ اردن کی زبانی
?️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: اردن کے بادشاہ نے غزہ کی جنگ کے خاتمے کو
اکتوبر
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں منگل اور جمعرات کو ملاقات بحال کردی
?️ 24 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے
مارچ
واضح الفاظ میں دہشت گردی کی مذمت کی جانی چاہیے، وزیر اعظم کا ایس ای او سربراہی اجلاس سے خطاب
?️ 4 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ایس سی او کی
جولائی
مراکش کے ساتھ کشیدگی کے باوجود الجزائر کے صدر کے نام سعودی بادشاہ کا پیغام
?️ 15 ستمبر 2021سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے الجزائر کے اچانک دورے کے دوران اس
ستمبر