?️
سچ خبریں:سابق صیہونی فوجی کمانڈر کا کہنا ہے کہ صیہونی حکام نے جنگ بندی قبول کر لی ہے کیونکہ تل ابیب کے پاس مزید کوئی راستہ باقی نہیں رہا۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، سابق صیہونی فوجی کمانڈر نوعام تیفون نے کہا ہے کہ صیہونی ریاست نے لبنان کے ساتھ جنگ بندی قبول کر لی ہے کیونکہ تل ابیب کے پاس مزید کوئی راستہ باقی نہیں رہا۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی لبنان میں جنگ بندی کے لیے کیوں تیار ہوئے؟عطوان کی زبانی
لبنان میں ناکامیوں کا اعتراف
نوعام تیفون نے کہا کہ صیہونی ریاست کو لبنان کے دلدل میں پھنسنے سے پہلے جنگ بندی کو قبول کر لینا چاہیے تھا،ان کے مطابق غزہ کی جنگ کو ختم کرنا اور اپنی فوج کو مزید نقصانات سے بچانا ہی درست فیصلہ ہے۔
المطلہ کے مقامی رہنما کا سخت ردعمل
دیوڈ ازولای، جو صیہونی بستی المطلہ کے کونسل کے سربراہ ہیں، نے اس جنگ بندی کو دردناک اور شرمناک قرار دیا۔،انہوں نے کہا کہ 70 فیصد گھروں کی تباہی کے بعد یہ معاہدہ حزب اللہ کے سامنے مکمل ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے،میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے گھروں کو واپس نہ جائیں۔
نیتن یاہو کی جنگ بندی پر مشاورت
صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو آج لبنان کے ساتھ ممکنہ جنگ بندی پر کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے، اس اجلاس میں اس معاہدے کو منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: کیا امریکہ اور اسرائیل لبنان میں جنگ بندی چاہتے ہیں ؟
شدت پسند وزراء کی مخالفت
صیہونی کابینہ کے دو شدت پسند وزراء، ایتمار بن گویر اور بزالل اسموٹریچ، لبنان کے ساتھ جنگ بندی کے سخت مخالف ہیں۔ ان دونوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر یہ معاہدہ نافذ ہوا تو وہ کابینہ سے علیحدگی اختیار کر لیں گے۔


مشہور خبریں۔
5 گنا بڑے دشمن کو شکست دینے کے بعد حقیقی یوم آزادی منا رہے ہیں۔ بیرسٹر گوہر
?️ 14 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے
اگست
کیا ایران اور حزب اللہ نے امریکہ کو ڈیڈ لائن دی ہے؟
?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں: رائے الیوم اخبار کے ایڈیڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ
نومبر
محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات نہیں کروں گا:بائیڈن
?️ 20 جون 2022سچ خبریں:امریکی صدر نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ماہ خطے کے
جون
اسرائیل کا یورپی یونین پر فلسطینی اتھارٹی کی حمایت ختم کرنے کے لیے دباؤ
?️ 28 اکتوبر 2025اسرائیل کا یورپی یونین پر فلسطینی اتھارٹی کی حمایت ختم کرنے کے
اکتوبر
ترکی میں سویڈن کے سفیر کو طلب کیا گیا
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں: ترکی کی وزارت خارجہ نے آج بدھ کو ترکی اور
اکتوبر
’سکندر‘ کا ٹیزر جاری، فلم کو عید پر ریلیز کرنے کا اعلان
?️ 29 دسمبر 2024 سچ خبریں: بولی وڈ دبنگ ہیرو سلمان خان کی آنے والی
دسمبر
بلجیم میں دو اسرائیلی فوجی جنگی جرائم کے الزام میں گرفتار
?️ 22 جولائی 2025بلجیم میں دو اسرائیلی فوجی جنگی جرائم کے الزام میں گرفتار، تفتیش
جولائی
معید یوسف امریکہ روانہ ہو گئے
?️ 27 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) معید یوسف
جولائی