کورونا ویکسین کے حوالے سے پائے جانے والے خدشات، عالمی ادارہ صحت نے اہم بیان جاری کردیا

کورونا ویکسین کے حوالے سے پائے جانے والے خدشات، عالمی ادارہ صحت نے اہم بیان جاری کردیا

?️

جنیوا (سچ خبریں) کورونا ویکسین کے حوالے سے پائے جانے والے خدشات کے بارے میں عالمی ادارہ صحت نے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسین کے حوالے سے سامنے آنے والے خدشات بے بنیاد ہیں اور ویکسین اور خون جمنے کے مابین کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں پے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ خون میں خرابی سے متعلق خدشات کی وجہ سے متعدد ممالک نے ویکسین کا عمل معطل کردیا جبکہ اس مد میں کوئی معقول جواز سامنے نہیں آیا۔

یورپی یونین کی جانب سے ویکسین کی وجہ سے ممکنہ اثرات کی فہرست میں شدید الرجی کا اضافہ کیا ہے، ڈبلیو ایچ او نے زور دیا کہ ایسٹرا زینیکا ویکسین اور بلڈ کلاٹ (خون کے لُتھڑے) کے مابین کوئی معقول تعلق قائم نہیں ہوا۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق اس کی مشاورتی کمیٹی سفیٹی ڈیٹا کا جائزہ لے رہی ہے، ڈبلیوایچ او کی ترجمان مارگریٹ ہیریس نے جنیوا میں صحافیوں کو بتایا کہ ایسٹرا زینیکا کووڈ 19 ایک بہترین ویکسین ہے جیسا کہ دیگر ویکسینیں بھی استعمال کی جارہی ہیں۔

انہوں نے مزید زور دیا کہ ہمیں ایسٹرا زینیکا ویکسین کا استعمال جاری رکھنا چاہیے، ڈبلیو ایچ او کے مطابق تاہم کسی بھی خدشات کی صورت میں تحقیقات ہونی چاہئیں۔

جنیوا میں اقوام متحدہ کی صحت کی ایجنسی نے یہ بھی کہا کہ دنیا بھر میں ویکسینز سے کروڑوں لوگ فائدہ اٹھا چکے ہیں لیکن اب تک ویکسین لینے کے بعد کسی شخص کی موت واقع نہیں ہوئی۔

ڈنمارک، ناروے اور آئس لینڈ میں ویکسین کی وجہ سے بلڈ کلاٹ کی شکایت موصول ہوئی ہیں جس کے بعد ان ممالک میں ایسٹرا زینیکا کا استعمال روک دیا گیا، اٹلی اور آسٹریا نے ایسٹرازینیکا ویکسین کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔

علاوہ ازیں تھائی لینڈ اور بلغاریہ نے رواں ہفتے کہا کہ وہ ویکسین کے استعمال میں تاخیری رویہ اختیار کریں گے، آسٹریلیا سمیت متعدد دیگر ممالک کا کہنا تھا کہ وہ اپنا عمل جاری رکھیں گے کیونکہ انہیں ویکسین سے صحت پر کوئی منفی اثرات کا ریکارڈ نہیں ملا۔

کینیڈا نے کہا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ ویکسین کی وجہ سے منفی رد عمل سامنے آیا ہو، یورپی یونین کے ڈرگ ریگولیٹر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ برطانیہ میں متعدد کیسز میں ایسٹرازینیکا ویکسین سے شدید الرجی کے شواہد ملے ہیں۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو میں قتل و غارت کی پالیسی اپنانے کی ہمت نہیں / استقامتی محاذ پہلے سے زیادہ متحد ہے:عطوان

?️ 26 اپریل 2023سچ خبریں:ایک ممتاز عرب تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ آج استقامتی

دوسروں کی کاپی کی کوئی ویلیو نہیں ہے:عمران خان

?️ 27 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  نیشنل امچیور شارٹ فلم فیسٹیول کی تقسیم انعامات

افغانی برطانوی قاتل شہزادے کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کے خواہاں

?️ 10 جنوری 2023سچ خبریں:انگریزی اخبارگارڈین نے گزشتہ ہفتے جمعرات کو شہزادہ ہیری کی کتاب

گوگل میں نئے فیچرز شامل، اب سوتے ہوئے بھی دیکھے گا

?️ 18 مارچ 2021نیویارک (سچ خبریں)وقت کے ساتھ ساتھ گوگل نے خود کو بہت تبدیل

ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی پر یو اے ای کے سفیر کی پاکستانی عوام کو مبارکباد

?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سفیر

گوٹیرس نے جنگ بندی اور یمنی بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں کو دوبارہ کھولنے کا کیا مطالبہ

?️ 22 جنوری 2022سچ خبریں:  یمن پر سعودی اتحاد کے حملوں کے انتھونی گوٹیرس نے

نصراللہ کی دھمکیوں کو سنجیدہ لینے کی ضرورت:سابق صیہونی وزیر

?️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی ریاست کے ایک سابق وزیر نے اسرائیل کے خلاف حزب

نواز شریف اور مریم نواز سے سعودی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

?️ 31 جولائی 2025مری (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے