?️
کینیڈا (سچ خبریں) کینیڈا کی حکومت نے ترکی کو ڈرون ٹیکنالوجی فراہم کرنے کے معاملے کے بارے میں اہم اعلان کرتے ہوئے ترکی کو دیئے گئے تمام اجازت نامے منسوخ کردیئے ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے ایک سرکاری جائزہ کے بعد یہ معلوم ہوا ہے کہ ناگورنو-کارباخ تنازعہ میں آذربائیجان کی جانب سے کینیڈا کے تیار کردہ اس ڈرون ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا تھا۔
ایک بیان میں وزیر امور خارجہ مارک گارنیؤ نے کہا کہ اس جائزے کو قابل اعتماد ثبوت ملا ہے کہ گذشتہ سال کے آخر میں آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین چھ ہفتوں کی لڑائی کے دوران متنازعہ علاقے میں کینیڈا کی ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا تھا۔
اکتوبر کے شروع میں کینیڈا نے یہ اطلاعات منظر عام پر آنے کے بعد ترکی کیلئے اپنی ڈرون ٹیکنالوجی کے برآمدی اجازت نامے معطل کردیے تھے۔
آذربائیجان کی فوج، جسے ترکی کی حمایت حاصل ہے، کینیڈا کی ایک کمپنی کے تیار کردہ ڈرون امیجنگ اور ٹارگٹ سینسر سسٹم استعمال کررہی تھی۔
گارنیؤ نے ایک بیان میں کہا کہ کینیڈا کے ڈرون سسٹم کا استعمال ہماری خارجہ پالیسی کے ساتھ اور ترکی کی جانب سے کرائی گئی اس کے استعمال کی یقین دہانی سے مطابقت نہیں رکھتا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے اپنے ترک ہم منصب میلوت کیوسوگلو سے باہمی اعتماد پیدا کرنے اور برآمدی اجازت نامے پر زیادہ سے زیادہ تعاون پیدا کرنے کے لئے بات چیت کی ہے۔


مشہور خبریں۔
او آئی سی نے مصنوعی ذہانت میں تعاون کا معاہدہ منظور کرلیا
?️ 21 مئی 2025سچ خبریں: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے منگل کے روز
مئی
صہیونیوں کے انخلا کے بعد لبنانی فوج اور عوام سرحدی صفر پوائنٹس پر
?️ 18 فروری 2025 سچ خبریں:مقامی ذرائع کے مطابق، جنوبی لبنان میں لبنانی فوج اور
فروری
Bali’s newest boutique hotel is an art-inspired design hideaway in Ubud
?️ 12 اگست 2022Strech lining hemline above knee burgundy glossy silk complete hid zip little
اگست
احتیاط نہ کی تو آئندہ دنوں کورونا کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے:وزارت صحت
?️ 26 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اپنے
جون
جرائم کے خلاف کاروائی کے بہانے ٹرمپ کی شکاگو پر فوجی یلغار
?️ 25 اگست 2025جرائم کے خلاف کاروائی کے بہانے ٹرمپ کی شکاگو پر فوجی یلغار
اگست
اردگان نے اپنی بات واپس لی
?️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نے المعمدانی اسپتال پر بمباری
اکتوبر
’افغانستان کے خلاف جنگ نہیں کرنی چاہیئے نہ ہم افورڈ کرسکتے ہیں‘
?️ 18 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا
مارچ
کابل سے یوکرائنی طیارہ اغوا ہونےکی تردید
?️ 24 اگست 2021سچ خبریں:یوکرین کی وزارت خارجہ کے ترجمان اولیگ نیکولینکو نے ان خبروں
اگست