بشار اسد کی اہلیہ نے خاموشی توڑ دی  

بشار اسد کی اہلیہ نے خاموشی توڑ دی  

🗓️

سچ خبریں:بشار اسد کی اہلیہ نے طویل خاموشی کے بعد پہلی بار اظہار خیال کرتے ہوئے بشار اسد کے نظام کے خاتمے کے بعد پہلی بار کچھ باتوں کا اعلان کیا۔  

رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بشار اسد کی اہلیہ اسماء اسد نے ایکس (ٹوئٹر) پر کئی پوسٹس شیئر کرتے ہوئے کہا کہ خاموشی کے طویل دور کے بعد، اب ایک نئے آغاز کا وقت آ گیا ہے۔
امید اور تبدیلی رکتی نہیں، اور ہمیں مل کر ایک نئی شروعات کرنی چاہیے، شام اپنی گہری تاریخ اور خوبصورتی کے ساتھ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں اس ملک کے عوام کے لیے امن اور خوشحالی کی تمنا کرتی ہوں، اور مجھے امید ہے کہ اچھے دن پھر سے شام لوٹ آئیں گے۔
وطن ایک ایسی طاقت ہے جو کبھی ختم نہیں ہوتی، چیلنجز چاہے کتنے ہی بڑے ہوں، وہ اس سرزمین کے لوگوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے، ہم سب مل کر مستقبل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
اسما اسد نے زور دے کر کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے میں نے سیاسی معاملات پر خاموشی اختیار کی ہوئی تھی، اور مستقبل میں بھی میں ان معاملات میں مداخلت نہیں کروں گی۔
انہوں نے کہا کہ ہر گزرتا ہوا دن ایک بہتر آغاز کا موقع ہوتا ہے، وطن محض ایک جغرافیائی نقطہ نہیں بلکہ یہ ایک احساس ہے جو ہمارے دلوں میں، دوری کے باوجود، ہمیشہ زندہ رہتا ہے۔
ہر مرحلے میں ایک سبق ہوتا ہے اور ہر تبدیلی کا ایک مطلب ہوتا ہے، ہر انسان کا اپنا ایک راستہ ہوتا ہے اور کچھ راستے ہمارے اختیار میں نہیں ہوتے۔

مشہور خبریں۔

ہمیں حکومت کے خلاف ہتھیار اٹھانے پڑیں گے:امریکی شہریوں کا خیال

🗓️ 28 جولائی 2022سچ خبریں:امریکہ میں کیے جانے والے ایک سروے سے پتا چلتا ہے

ہم اے ٹی ایم نہیں ہیں: امریکی رکن

🗓️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:  ریاست کولوراڈو سے امریکی ایوان نمائندگان کی ریپبلکن نمائندہ لارین

سعودی عرب میں درجنوں قیدیوں کا نامعلوم انجام

🗓️ 9 جنوری 2022سچ خبریں:  انسانی حقوق کی تنظیم سندھ نے سعودی حکام کی جیلوں

ترکی اور دیگر اسلامی ممالک کے خلاف اہم امریکی سازشیں

🗓️ 15 جولائی 2021سچ خبریں:ترکی کے ایک ریٹائرڈ جنرل نے اپنے ملک کی بغاوت میں

روہنگیا مسلمانوں کی قاتل آنگ سان سوچی کو 4 سال قید کی سزا

🗓️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:میانمار کی ایک عدالت نے آنگ سان سوچی کو چار سال

حکومت من مانی گرفتاریوں کا سلسلہ ختم کرے، ہیومن رائٹس واچ

🗓️ 21 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران

جنرل عاصم منیر کے علماء اور مشائخ کانفرنس سے خطاب پر وزیرِ اعظم کا ردعمل

🗓️ 8 اگست 2024 سچ خبریں:وزیر اعظم شہباز شریف نے علماء اور مشائخ کانفرنس سے

غزہ کے مستقبل کے لیے واشنگٹن کے خواب

🗓️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں:واللا نیوز نے اتوار کی شام اپنی ایک رپورٹ میں اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے