کیلیفورنیا کے اسلامی مرکز پر مسلحانہ حملہ، 2 حملہ آوروں سمیت 5 افراد ہلاک

اسلامی مرکز

?️

سچ خبریں:امریکی ریاست کیلیفورنیاکے شہر سان ڈیاگو کے ایک اسلامی مرکز پر مسلحانہ حملے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں،پولیس کے مطابق 17 اور 19 سالہ حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد خودکشی کر لی اور یہ کارروائی نفرت کی بنیاد پر کی گئی۔

امریکی میڈیا نے ریاست کیلیفورنیاکے شہر سان ڈیاگو کے ایک اسلامی مرکز پر مسلحانہ حملے اور دو مشتبہ حملہ آوروں سمیت 5 افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق این بی سی نیوز چینل کے مطابق سان ڈیاگو پولیس نے بتایا کہ ایک مسلح شخص کے اسلامی مرکز میں داخل ہونے کے بعد وہاں ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی، تاہم سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے موجود خطرے کو ختم کیا۔

امریکی سیکورٹی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلامی مرکز میں فائرنگ کرنے والے دونوں مشتبہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز CAIR نے بھی اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مرکز میں فائرنگ سے جانی نقصان ہوا ہے۔

سان ڈیاگو کے پولیس چیف نے باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے کہ اس واقعے میں کل 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جن میں فائرنگ کرنے والے دو مشتبہ افراد بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق، یہ حملہ نفرت انگیزی محرک کے تحت کیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں حملہ آوروں، جن کی عمریں 17 اور 19 سال تھیں، نے فائرنگ کے بعد بظاہر خودکشی کر لی ہے۔ تاحال ان کی شناخت اور مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

مشہور خبریں۔

قوم کی محنت سے ملک اب ٹیک آف کی پوزیشن میں آگیا ہے۔ وزیراعظم

?️ 10 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم

اقوام متحدہ میں اسرائیل کے نمائندے کی تقریر کے دوران سفارت کاروں نے کیا کیا؟

?️ 25 جنوری 2024سچ خبریں: ٹی آر ٹی عربی چینل نے بدھ کی رات خبر

فلسطینیوں کی امداد کے بارے میں شکوک و شبہات

?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ایک رکن نے گزشتہ رات

سینیٹ میں بھی اپوزیشن کو شکست کا سامنا

?️ 19 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مشترکہ اجلاس کے بعد سینیٹ میں بھی اپوزیشن

ہمایوں اختر خان کا حکومت کو مشورہ

?️ 30 جون 2024سچ خبریں: سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے زور دیا ہے

متحدہ عرب امارات کے ستارے گردش میں ہیں: سینٹ کام کے سربراہ

?️ 9 فروری 2022سچ خبریں:مغربی ایشیا میں امریکی دہشتگرد فوج کی مرکزی کمانڈ سینٹ کام

ٹرمپ اور میکرون جیسے شیطان خطے میں فرقہ وارانہ جنگ بھڑکانے کے درپے ہیں:بحرینی عالم دین

?️ 2 فروری 2021سچ خبریں:بحرین کے عالم دین اور سیاسی رہنما نے اپنے ایک بیان

ترکی کی جانب سے آگ پر قابو پانے کے لیے صہیونیوں کی درخواست مسترد

?️ 2 اگست 2021سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے اتوار کی رات انکشاف کیا کہ ترکی نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے