سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے سینئر رکن حزام الاسد نے صہیونی بستیوں کے رہائشیوں کو عبرانی زبان میں ایک پیغام کے ذریعے خبردار کیا ہے کہ اگر وہ سکون کی نیند چاہتے ہیں تو قبرص منتقل ہو جائیں یا اپنے اصلی وطن واپس لوٹ جائیں۔
المنار نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی انصاراللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے سینئر رکن حزام الاسد نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ ہم غزہ سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: یمن نے 2024 میں امریکہ اور اسرائیل کو کیسے ناک رگڑائی؟
انہوں نے مزید کہا کہ جب تک غزہ کی جنگ ختم نہیں ہو جاتی اور محاصرے کا خاتمہ نہیں ہوتا یمنی مسلح افواج کی کارروائیاں مقبوضہ علاقوں کی اندر تک جاری رہیں گی اور اللہ کے حکم سے مزید حیران کن اقدامات کیے جائیں گے ۔
مزید پڑھیں: 2024 کا بڑا ایوارڈ یمنیوں کو ملنا چاہیے؛امریکی بحریہ کا اعتراف
یہ پیغام ان کے پہلے عبرانی بیان کے تسلسل میں ہے، جس میں انہوں نے صہیونی ریاست کے خلاف نئے حیران کن اقدامات کی بات کی تھی، ادھر صیہونیوں حلقوں میں اعتراف کیا جا رہا ہے کہ یمن نے ہماری نیندیں حرام کر دی ہیں، ان کے ایک حملہ کی وجہ سے ہزاروں صیہونی شہری پناہ گاہوں میں چھپنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
انتظامیہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھے: وزیرِ اعظم
فروری
روس اور یوکرائن کے درمیان باقاعدہ لڑائی کا اغاز
فروری
سندھ میں گیس کی قلت، ہائیکورٹ کا صوبائی حکومت کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا مشورہ
مارچ
ناروے میں قرآن پاک کی ایک بار پھر بے حرمتی
جولائی
ہم حزب اللہ کے ڈرون سے ہار گئے: عبرانی میڈیا
فروری
اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ تشدد جاری، درجنوں افراد زخمی ہوگئے
مئی
تحریک عدم اعتماد میں جنرل باجوہ نے ہمیں عمران خان کا ساتھ دینے کا مشورہ دیا، مونس الٰہی
دسمبر
یوکرین کی جنگ ؛ موجودہ عالمی نظام کی تبدیلیوں کے تناظر میں
مئی