صنعا (سچ خبریں) انصاراللہ نے یمن کے صوبہ مآرب کی فضائی حدود میں ایک امریکی جاسوسی ڈرون کو مار گرا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیر یحیی سریع نے گذشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبہ مأرب کی فضائی حدود میں جاسوسی میں مصروف امریکہ کے اسکن ایگل قسم کے اس ڈرون کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے مار گرایا گیا ہے۔
یحیی سریع کے بیان کے مطابق مذکورہ امریکی ڈرون صوبہ مأرب کے شہر صراوح کے علاقے المشجح کی فضائی حدود میں جاسوسی کے مشن پر تھا جسے یمنی جوانوں نے نشانہ بنا کر مار گرایا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکہ اور دیگر ملکوں کی حمایت سے مارچ 2015 سے یمن پر وحشیانہ حملے کررہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں، جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں میں دسیوں لاکھ یمنی شہری بے گھر بھی ہوئے ہیں۔
سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کرسکا، پچھلے چند برسوں کے دوران یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی دفاعی طاقت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور محاصرے کے باوجود یمنی فورسز کی دفاعی طاقت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یمن کے جوانوں نے اس سے قبل بھی کئی سعودی اور امریکی ڈرونز کو تباہ کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
نہتے شہریوں کے خلاف کارروائی سے ملک کی بدنامی ہوئی، شبلی فراز
دسمبر
ایم کیو ایم نے کوٹہ سسٹم میں توسیع پر حکومت سے علیحدہ ہونے کی دھمکی دے دی
ستمبر
مشہور فلسطینی فٹ بال کھلاڑی صیہونی جارحین کے ہاتھوں شہید
مارچ
روپے کی قدر میں اضافہ جاری، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید ایک روپے 12 پیسے سستا
ستمبر
فلسطین کے بارے میں شمالی کوریا کا موقف
نومبر
سی آئی اے کا مصنوعی ذہانت کے استعمال کا منصوبہ
ستمبر
سید حسن نصر اللہ کی تقریر پر صہیونی میڈیا کا رد عمل
فروری
ن لیگ کی وجہ سے اربوں ڈالر کا نقصان ہوا: وزیرخزانہ
جون