?️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا میں ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلاڈیلفیا میں شراب خانے کے باہر ایک مسلح شخص نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ نامعلوم مسلح شخص نے شراب خانے کے باہر کھڑے لوگوں کو نشانہ بنایا اور اس کے بعد ملزم فائرنگ فرار ہوگیا تاہم اس کی تلاش جاری ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ زخمی ہونے والے 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
مقامی نیوز چینل کے مطابق جمعہ کی شام ہونے والی فائرنگ کے بعد گولف اینڈ سوشل اسپورٹس شراب خانے کے اندر جھگڑا ہوا۔
سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلح فرد نے شہر کے شمال میں مصروف ڈیلویر ایوینیو کے پہلو پر جمع ہجوم پر فائرنگ کی، حکام نے بتایا کہ پولیس کو 2 زخمی افراد اسٹور جبکہ 2 دیگر زخمی افراد شراب خانے کے اندر سے ملے۔
انہوں نے بتایا کہ تین زخمیوں کو نجی گاڑی میں ہسپتال پہنچایا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 23 مارچ کو امریکا کی مغربی ریاست کولوراڈو کے علاقے بولڈر میں ایک مسلح شخص نے سپر مارکیٹ میں فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں جائے وقوع پر پہنچنے والے پہلے پولیس افسر سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
یہ بھی یاد رہے کہ مذکورہ واقعے سے چند روز قبل ہی امریکا کی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا اور ایک نواحی علاقے میں 3 مساج پارلرز میں فائرنگ سے خواتین سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں سے اکثر ایشیائی نژاد تھے
امریکا میں اسلحہ بآسانی دستیاب ہونے کے باعث بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات اکثر پیش آتے رہتے ہیں جس کے باعث انسانی حقوق کی تنظیمیں ہتھیاروں کے قوانین کو مزید مؤثر بنانے کا پرزور مطالبہ کرتی ہیں۔
گزشتہ برس نومبر میں امریکی ریاست نیویارک میں رات گئے منعقد پارٹی میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 14 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
مشہور خبریں۔
عراقی صدارتی امیدواروں کی تعداد 60 تک پہنچی
?️ 15 فروری 2022سچ خبریں: عراقی پارلیمانی ذریعے نے بتایا کہ عراقی صدارتی امیدواروں کی تعداد
فروری
الاقصیٰ طوفان کے آئینے میں مزاحمت کا محور
?️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: خطے میں مزاحمت کا محور اپنی ابتدا سے فلسطین کے
ستمبر
فلسطینی شہری کے ہاتھوں2 صیہونی پولیس اہلکار زخمی
?️ 7 اپریل 2022سچ خبریںصیہونی مظالم سے تنگ آکر ایک فلسطینی نوجوان نے صیہونی پولیس
اپریل
مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی حکومت کی بڑھتی ہوئی فسطائیت پر دنیا کی خاموشی کی مذمت
?️ 16 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین
اپریل
قاہرہ میں ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات
?️ 18 دسمبر 2024سچ خبریں: ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج قاہرہ میں
دسمبر
ہم امام جعفر صادق علیہ السلام کا احترام کرتے ہیں: سینئر طالبان عہدیدار
?️ 28 مئی 2022سچ خبریں: طالبان کے پہلے نائب وزیر اعظم عبدالسلام حنفی نے ایک
مئی
صیہونی ریزرو فورسز کی تعداد میں غیرمعمولی کمی
?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی فوج نے ریزرو فورسز کی تعداد میں غیرمعمولی کمی کے
نومبر
ستارے حرکت میں آگئے، ایک ڈیڑھ ماہ میں عمران خان رہا ہوجائیں گے، عارف علوی
?️ 24 دسمبر 2024 پشاور: (سچ خبریں) سابق صدر مملکت اور تحریک انصاف کے رہنما
دسمبر