?️
سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہای نے عوامی وفد سے ملاقات میں خبردار کیا کہ اگر امریکہ نے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو یہ اس بار علاقائی جنگ کی صورت اختیار کرے گی۔
ایران کے روحانی پیشوا اور سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہای نے آج صبح معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں آیت اللہ خامنہای نے کہا کہ امریکیوں کو یہ بات جان لینی چاہیے کہ اگر وہ جنگ کا آغاز کریں گے تو اس بار جنگ علاقائی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کی ایران کے لیے کیا پالیسی ہوگی؟
انہوں نے مزید کہا کہ کبھی کبھار جنگ کی باتیں کرنا اور طیاروں، بحری بیڑوں اور اس نوعیت کی دھمکیاں دینا کوئی نئی بات نہیں۔ ماضی میں بھی امریکی حکام اپنی تقاریر میں بارہا دھمکیاں دیتے رہے ہیں اور کہتے رہے ہیں کہ تمام آپشنز میز پر ہیں، جن میں جنگ کا آپشن بھی شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب یہ شخص بھی (ٹرمپ) مسلسل یہ دعویٰ کرتا ہے کہ ہم نے بحری بیڑے تعینات کر دیے ہیں اور اس طرح کی باتیں کرتا ہے، لیکن قومِ ایران کو اس قسم کی باتوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا۔ ایرانی عوام ایسی دھمکیوں سے متاثر نہیں ہوتے۔
آیت اللہ خامنہای نے واضح کیا کہ ہم جنگ کے آغاز کرنے والے نہیں ہیں اور نہ ہی کسی ملک پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، لیکن اگر کوئی قومِ ایران پر حملہ کرے یا اسے اذیت پہنچانے کی کوشش کرے تو ایرانی قوم اس کا بھرپور اور سخت جواب دے گی۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ کی کابینہ کے خیالات اور پالیسیاں
انہوں نے آخر میں ایک بار پھر تاکید کی کہ امریکیوں کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ اگر وہ جنگ کا آغاز کریں گے تو اس بار یہ جنگ علاقائی سطح پر پھیل جائے گی۔


مشہور خبریں۔
ہمیں 8 اکتوبر کو حماس کی شرائط کو قبول کرنا چاہیے تھا: موساد
?️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کی نیوز سائٹ سوروگیم کی خبر کے مطابق
ستمبر
یمن نے مقبوضہ علاقوں کے قلب کو نشانہ بنایا
?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونیوں نے ایک اور مشکل صبح کا آغاز کیا کہ چند
ستمبر
حماس: اسرائیل جنگ بندی کے دوسرے مرحلے میں داخلے سے روک رہا ہے/ہم غیر ملکی سرپرستی کے آگے سر تسلیم خم نہیں کریں گے
?️ 25 دسمبر 2025سچ خبریں: حماس کے رہنما باسم نعیم نے اس بات کی طرف
دسمبر
حزب اللہ کے ایک اور عہدیدار شہید
?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں:لبنان میں حزب اللہ کے ایک رہنما شیخ محمد حمادی کو
جنوری
شرمالشیخ اجلاس میں کیا ہوا؛امریکی اخبار کا انکشاف
?️ 14 اکتوبر 2025سچ خبریں:امریکی اخبار کے مطابق، شرمالشیخ اجلاس میں دستخط شدہ معاہدے میں
اکتوبر
صیہونی فوج کی لبنان کے بعض علاقوں سے پسپائی کا اغاز؛وائٹ ہاؤس کا اعلان
?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے لبنان
جنوری
سیلاب متاثرین کی مدد کا سلسلہ جاری رہے گا، اقوامِ متحدہ کی یقین دہانی
?️ 9 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اقوام متحدہ نے پاکستان کو یقین دلایا ہے کہ
مارچ
ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ
?️ 25 اکتوبر 2022 اسلام آباد:(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل
اکتوبر